🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہو کر 313 روپے کی سطح پر آ گیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر گر گئی، جس کے بعد اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں فرق مزید کم ہو گیا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مسلسل 5 دن تک انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں فرق 1.25 فیصد سے زائد نہ ہو۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 65 پیسے کمی سے 306 روپے 45 پیسے کا ہوگیا، جو گزشتہ روز 307 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مزید بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے کمی سے 313 روپےکا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 313 میں فروخت اور 310 روپےخریدا جارہا ہے، جو گزشتہ روز 317 روپے پر بند ہوا تھا۔
چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ بلیک مارکیٹ ختم کرنے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں، جس سے اوپن مارکیٹ اور انٹر مارکیٹ میں فرق کم ہو رہا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ فرق 1.25 فیصد تک آجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں بھی ڈالر ریٹ کم ہوا ہے جس سے سستا یہاں سے اسمگلنگ رکی ہے امید ہے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ جلد معمول کے فرق پر آجائیں گے۔
میٹس گلوبل کی رپورٹ کے مطابق اسمعٰیل اقبال سیکیورٹیز کے شعبہ تحقیق کے سربراہ فہد رؤف نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مضبوطی کو ڈالر کی اسمگلنگ پر قابو پانے کی مثبت خبروں کو قرار دیا جاسکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کی شدت اور کورونا ویکسین کی اشد ضرورت
🗓️ 23 اپریل 2021(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی
اپریل
استنبول میں چرچ پر دہشت گردانہ حملے کے مجرم گرفتار
🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اعلان کیا کہ سانتا
جنوری
قومی سلامتی پالیسی سے عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا
🗓️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وفاقی
دسمبر
صیہونی حکومت جھوٹ اور فریب پر استوار
🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما اسامہ حمدان نے
نومبر
عامر خان کا شارخ خان کے تحفے پر حیران کن تبصرہ
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے ایک مزاحیہ قصہ
جولائی
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں شدت کی بنیادی وجہ؟
🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ سامح الشکری نے ہفتے کے روز کہا
اکتوبر
’کیا مقدمہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے؟‘ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے فیصلہ چیلنج کردیا
🗓️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے
مارچ
آج مزاحمت کے محور کے لیے ایک نئی صبح
🗓️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اتوار 23 فروری کی صبح سے ہی سید حسن نصر
فروری