?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے ایک آئینی طریقہ کار کا اعلان ہو چکا ہے اور اب تحریک عدم اعتماد آئے گی۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کررہے ہیں تاہم عوام یہ سب پہلے سن چکی ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا اورکسی کو نہیں بخشوں گا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح صبح اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش ہوئے۔عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس کیس میں ایک سال سے تاریخیں مل رہی ہیں اور اب ایک اور تاریخ مل گئی ہے،عدالت نے 16 مارچ کو طلب کیا ہے تاہم 16 مارچ سے قبل ہی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
وزیراعظم کے خطاب سے متعلق انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کررہے ہیں تاہم عوام یہ سب پہلے سن چکی ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا اورکسی کو نہیں بخشوں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے اپنے کرتوت بخشوانے کا وقت آگیا ہے اوراب عوام ان کو نہیں چھوڑے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملک میں جاری مہنگائی، بے روزگاری اور وعدوں کی عدم تکمیل کے خلاف ہے اور چئیرمین بلاول بھٹواپنا پیغام لے کرلوگوں تک جارہے ہیں۔
لانگ مارچ کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ جہاں جہاں سے پیپلزپارٹی کے قافلے گزر رہے ہیں،لوگ بڑی تعداد میں رہنماؤں کی آوازسن کر مارچ میں شامل ہورہے ہیں جبکہ اسلام آباد پہنچنے تک پورے پاکستان کےعوام اس مارچ میں شامل ہوجائیں گے، لانگ مارچ پورے ملک کی عوام آواز ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ایک آئینی طریقہ کار کا اعلان ہو چکا ہے اور تحریک عدم اعتماد آئے گی،عمران خان کی حکومت کو اب گھر جانا ہوگا اورحکومت کو احساس دلائیں گے کہ عوام کی آواز سن لے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ منتحب نمائندے عوام کی آواز بنیں گے۔


مشہور خبریں۔
چینی بھی امام حسین کے زئرین کی خدمت میں مصروف
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:کربلا کے نزدیک چینی شہری امام حسین کے زئرین کی خدمت
ستمبر
قدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا: خود مختار تنظیم
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے نگراں وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار
مئی
آئندہ امریکی انتخابات کو محفوظ بنانے کے لیے فنڈنگ کی درخواست
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: کئی سینئر امریکی قانون سازوں نے انتخابی منتظمین کی حفاظت کا
نومبر
صہیونی میڈیا: گولانی کے ساتھ مذاکرات تعطل پر پہنچ گئے ہیں
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے دعویٰ کیا
نومبر
ایران کا مسئلہ حل کرنا بہت آسان ہے؛ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے نئی بیان بازی کرتے ہوئے ایران پر
اپریل
تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں: معید یوسف
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا
فروری
امریکی جارحیت کے خلاف انصار اللہ کا ردعمل
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے ایک
فروری
7 اکتوبر سے ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ تک نیتن یاہو کی ناکامیاں
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے
جولائی