حکومت کی پیمرا کو عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی تاہم وفاقی حکومت نے پابندی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

پیمرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران تقاریر اور گزشتہ روز (4 نومبر) کو پریس کانفرنس میں قومی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، ان کی تقاریر بغیر ایڈیٹوریل نگرانی کے نشر کی گئیں۔

مزید کہا گیا کہ اس قسم کا مواد نشر ہونے سے عوام میں نفرت پھیلنے کا خدشہ ہے اور اس سے امن و امان خراب ہوسکتا ہے، اور یہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالتا ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 19 اور پیمرا آرڈیننس 2002 کے ساتھ ساتھ الیکٹرونک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

پیمرا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی تقاریر کا جائزہ لیا گیا اور اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ ٹی وی چینلز عدالتوں کے احکامات اور متعلقہ قوانین کے مطابق مؤثر تاخیری نظام اور مؤثر ایڈیٹوریل نگرانی یقینی نہیں بنا سکے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین نے پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 (اے) کے تحت عمران خان کی تقاریر، پریس کانفرنسز نشر کرنے یا دوبارہ نشر کرنے پر تمام ٹی وی چینلز پر فوری طور پر پابندی عائد کردی۔

مزید کہا گیا کہ اگر اس کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو بغیر کوئی شوکاز نوٹس جاری کیے عوام کے مفاد اور قوانین کے مطابق پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 30 (3) کے تحت لائسنس کو معطل کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی حکومت کی پابندی ختم کرنے کی ہدایت

دوسری جانب، وفاقی حکومت نے پیمرا کو عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پیمرا آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت قانونی تقاضوں پر بدستور عمل درآمد یقینی بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کو قانون کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے پیمرا کو ہدایت بھجوائی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیمرا کے سیکشن 5 کے تحت پابندی اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم نے عمران خان کے دور کی تلخ روایات ختم کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف، مریم نواز، سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے ساتھ عمران خان نے چار سال اپنے دور اقتدار میں جو کیا، ہم اس پر یقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اصولوں، اظہار رائے کی دستوری آزادیوں پر یقین رکھتے ہیں، سیاسی مخالفین، رہنماؤں، کارکنوں اور میڈیا پر پابندی عمران خان کی منفی سوچ اور رویہ رہا ہے ، سیاسی مخالفین کے خلاف عمران خان جو بولنا چاہتے ہیں، بولیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے خلاف عمران خان کی تقریر عوام تک پہنچے تاکہ انہیں اس فتنے کی حقیقت واضح ہوتی جائے، عمران خان کے حامیوں کو فتنے، فساد اور جھوٹ کی حقیقت سمجھنا ہوگی، ہم جمہوری سوچ رکھتے ہیں، فاشسٹ عمران خان نہیں۔

خیال رہے کہ 3 نومبر کو پیمرا نے نیوز چینلز کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے حوالے سے اسد عمر کا ویڈیو بیان نشر کرنے سے روک دیا تھا۔

پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘اس طرح کا بیان نشر کرنا عوام میں افراتفری پھیلانے یا امن و امان میں خلل ڈالنے اور قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے’۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘ایسا کرنا آئین کے آرٹیکل 19 اور پیمرا آرڈیننس 2002 کے ساتھ ساتھ الیکٹرونک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے سیکشن 27 کی سنگین خلاف ورزی ہے’۔

مشہور خبریں۔

نوعمر افراد میں ویکسین کرانے کا رجحان مایوس کن

?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) 15 سے 17 سال کی عمر کے افراد میں

’میرا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا‘ حمزہ علی عباسی نے وضاحت جاری کردی

?️ 18 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے تنقید

چین کی حکمران جماعت کے وزیر خارجہ: ہم ایران کے جوہری مفادات سے متعلق مسائل کی حمایت کرتے ہیں

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: چین کی حکمراں جماعت کی مرکزی کمیٹی کے وزیر خارجہ

پنٹاگون کا اپنے سب سے بڑے دشمنوں کا اعلان

?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے اپنے سب سے بڑے اور خطرناک دشمنوں

جاپان کا راکٹ لانچ ہونے کے فوراً بعد تباہ ہوگیا

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجے جانے کے مقصد کے لیے

اڈیالہ کا قیدی بانی متحدہ پارٹ 2 بن چکا ہے۔ عظمی بخاری

?️ 9 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ

اسرائیل کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے: محمود عباس

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:  فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ہفتے کی شام

ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ کو مزید 450 ملین ڈالر کی مالی امداد میں کٹوتی کر دی

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس اور ہارورڈ یونیورسٹی کے درمیان کشیدگی کے تسلسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے