?️
اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے عید کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت پر پابندی عائد کردی، حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات میں مری،گلیات، سوات اور کالام جانے والی سڑکیں بند رہیں گی۔
وزارت داخلہ نے این سی او سی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے جاری کردیے جس کے تحت 8 مئی سے 16مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کےمطابق سیاحت پر پابندی عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی رہے گی، سیاحتی مقامات اور اردگرد کے تمام ریسٹورینٹس، پبلک پارکس، ساحلی مقامات اور ہوٹل مکمل بندرہیں گے جب کہ عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہےکہ عید کی تعطیلات میں مری،گلیات، سوات اور کالام جانے والی سڑکیں بند رہیں گی، ساحلی علاقوں اور شمالی علاقہ جات جانے والی سڑکیں بھی بند رہیں گی جب کہ گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائےگی جب کہ اعتکاف، شب قدر، جمعۃ الوداع اور عیدکے لیے ایس اوپیزکا بروقت اجرا کیا جائے گا۔
دوسری جانب عالمی وباء کورونا وائرس کی شدت کے باعث وفاقی حکومت نے عوام سے رمضان اور عید سادگی سے منانے کی اپیل کردی ذرائع کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ رمضان اور عید سادگی سے گزارنی ہوگی، کورونا سے نمٹنے کے لیے پاک فوج تعاون فراہم کررہی ہے ، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو مردان کے بعد دیگر شہروں میں بھی لاک ڈاوَن لگایا جا سکتا ہے ۔
مشہور خبریں۔
قرآن کی توہیں میں مومیکا کا ساتھی کون ہے؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:بغداد الیوم نیوز سائٹ نے کل عراقی نژاد سویڈش شہری سیلوان
جولائی
ڈالر کی قیمت میں اضافہ
?️ 8 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایف اے پی کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق
ستمبر
صیہونی ریاست کا حزب اللہ کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان میں صیہونی فضائی حملے کی
اپریل
ہم فلسطین کی مدد کے لئےغزہ میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں: الجزائر کے صدر
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نےاس بات پر زور دیا کہ
اگست
منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور
?️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں
دسمبر
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کی تجویز، ماہانہ 50 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس چھوٹ کا امکان
?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی
اپریل
غزہ کے لیے نیتن یاہو کے خواب
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے غزہ جنگ کے بعد کے مرحلے کے
فروری
امریکی قومی سلامتی کونسل میں وسیع پیمانے پر برطرفیاں اور تبدیلیاں؛ وجہ ؟
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: روئٹرز کے مطابق، پانچ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ
مئی