حکومت کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہے

وزیر اعظم عمران خان

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی ، جس میں انہوں نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے ، حکومت کوئی مشکل میں نہیں ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کے بارے میں سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف آج آ رہا ہے ، کل آ رہا ہے ، نواز شریف جب سعودی عرب گیا تب بھی یہی کہا جاتا تھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر نہیں بلکہ جاب ایپلی کیشن ہوتی ہے ۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ابھی آئے نہیں اور حکومت کی ’ٹلی‘ بج گئی ہے ، ‎جن کا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں ، نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ، نواز شریف کے واپس آنے کا خوف انہیں سونے نہیں دے رہا ، قوم اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہے ، نواز شریف وطن واپس آئیں گے تو عمران نیازی ، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

تاہم مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بیانات کو پارٹی پالیسی کے منافی قرار دے دیا ، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کے بارے میں ایازصادق کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ہے ، ن لیگ بحیثیت ایک پارٹی یہ سمجھتی ہے فی الحال نوازشریف کو لندن میں ہی علاج کروانا چاہیے ، ان کی واپسی کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں ہے اور فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ چند ماہ میں نوازشریف واپس آ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے یوکرین کی کتنی مدد کی؟

🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:پی بی ایس کی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ ہر سال

پاکستان میں کورونا  مثبت کیسز کی شرح  3 فیصد سے تجاوز کر گئی

🗓️ 9 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر پنجے

مصر کے نئے ہتھیار؛ صیہونی لرزہ براندام

🗓️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی فوجی جریدے نے مصر کی مسلح افواج کی بے

افغانستان کے فاریاب صوبے کے ایک علاقہ پر طالبان کا قبضہ

🗓️ 8 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کےایک مقامی عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر معاون خصوصی کی وضاحت

🗓️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم عمران

صہیونیوں کو اب بھی الاقصیٰ طوفان آپریشن کا خوف

🗓️ 18 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم کے رپورٹ مطابق قدس مرکز برائے خارجہ اور

اقوام متحدہ میں حاج قاسم کی تصویر اٹھانے والے ہاتھ پر چارلی ہیبڈو برہم

🗓️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:    اس کیریچر میں آیت اللہ رئیسی کی تصویر دکھائی

سید حسن نصراللہ کا وعدہ پورا ہوا؟

🗓️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں:  حزب اللہ کے مجاہدین کی کمین میں پھنسنے کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے