حکومت کا 2 ماہ میں پہلی فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ’فری انرجی مارکیٹ پالیسی‘ آئندہ دو ماہ میں اپنے حتمی نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جس کے بعد حکومت کی جانب سے بجلی کی خریداری کا سلسلہ مستقل طور پر ختم ہو جائے گا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ بات وزیر توانائی نے عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان، عثمان ڈیون کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر توانائی نے بتایا کہ مسابقتی تجارتی دو طرفہ کنٹریکٹ مارکیٹ(سی ٹی بی سی ایم) کے تحت مارکیٹ میں بجلی کی آزادانہ تجارت ممکن ہو سکے گی، اس ماڈل کے تحت ’وِیلنگ چارجز‘ اور دیگر میکانزم متعارف کرائے جا رہے ہیں اور حکومت کا کردار صرف ریگولیٹری فریم ورک تک محدود کر دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ منتقلی بتدریج اور ایک جامع حکمت عملی کے تحت کی جائے گی تاکہ نظام میں استحکام قائم رہے۔

ملاقات کے دوران سردار اویس لغاری نے عالمی بینک کے وفد کو حکومت کی توانائی اصلاحات، نیٹ میٹرنگ پالیسی، نجکاری، ریگولیٹری بہتری اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق تفصیلی بتایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی کا جھکاؤ واضح طور پر نجی شعبے کے فروغ اور شفافیت کی جانب ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی سرمایہ کار اس میں شراکت دار بنیں۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر عثمان ڈیون نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ہونے والی اصلاحات کو سراہا اور اس امر پر زور دیا کہ توانائی ترقی کی بنیاد ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے توانائی کا شعبہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اسی لیے عالمی بینک اس شعبے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک حکومتِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے تاکہ پائیدار، قابل اعتماد اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں توانائی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے عالمی بینک کے وفد کو شعبے میں جاری ریفارمز پر مبنی ایک جامع کتابچہ بھی پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ شراکت داری مستقبل میں مزید مضبوط ہو گی۔

مشہور خبریں۔

امریکی صدارتی دوڑ میں کون آگے ہے؟

?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی

وزیر اعظم کابینہ کو داخلی امور میں مداخلت سے روکنا چاہیے

?️ 24 اکتوبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے وزیراعظم عمران خان

اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی مسجد کو شمسی توانائی سے لیس

?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : شمسی توانائی سے لیس اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی مسجد

بشار اسد کی آسٹریلوی آرچ بشپ سے ملاقات

?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:اتوار کو شام کے صدر بشار اسد نے عیسائی گرجا گھروں

حضرت محمد ﷺ کے اعلی ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ محسن نقوی

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عید میلاد النبی

فاروق رحمانی کی مقبوضہ کشمیر میں چھاپوں ، تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی مذمت

?️ 27 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ

پاکستان میں اسٹار لنک کو آپریشنل کرنے کا مرحلہ وار عمل جاری

?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں: پاکستان میں اسٹار لنک کو آپریشنل کرنے کا مرحلہ

غزہ جنگ کے بارے میں اسرائیل کے میڈیا کے اصول

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار کے مطابق اسرائیلی حکام، غزہ میں جنگ کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے