?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14 پیسے پر برقرار رہے گی۔
یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمتوں میں کمی کردی تھی۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14 پیسے ہوگئی ہے۔
مزید بتایا گیا تھا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 13 نومبر کو ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتوں میں گزشتہ 15 روز کے دوران بالترتیب 1.7 ڈالر اور 4.4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید کہا تھا کہ پیٹرول پر درآمدی پریمیم تقریباً ایک ڈالر فی بیرل تک ہے، حتمی شرح تبادلہ کے حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 4 اور 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
مشہور خبریں۔
فٹبال ورلڈکپ 2022 میں امریکا اور ایران ایک گروپ میں شامل
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: جبکہ 21 نومبر سے شروع ہونے والے قطر فٹ بال
اپریل
55 فیصد صیہونی اب بھی ایرانی حملے سے خوفزدہ
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: ایک صیونیستی میڈیا نے اپنے تازہ ترین سروے کے نتائج
جون
یوکرین پر دو دن میں حملہ کر دیا جائے گا: زیلنسکی کا دعویٰ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے اس ہفتے بدھ کو قومی اتحاد
فروری
زیر التوا کیسز کو نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا جسٹس منصور علی شاہ کا منصوبہ اپنانے کا فیصلہ
?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس نے کیسز
اکتوبر
چین نے امریکہ کو تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کے حوالے سے خبردار کیا
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کی جانب سے تائیوان کو نئے امریکی
فروری
صیہونی حکومت کی فوج میں خودکشی کا بحران
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سال
جون
شمالی شام پر ترکی سے وابستہ ملیشیا کے راکٹ حملے
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:شمالی شام کے شہر حلب کے نواح کے مقبوضہ علاقوں میں
جون
فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ بتا دیا
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی
نومبر