حکومت کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف کارروائی پر غور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عمران خان کے قافلے میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے شامل ہونے کا سخت نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا۔

نجی ٹی وی  نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے دوران گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید مسلح گارڈز کے ساتھ قافلے میں شامل ہوئے اور وفاقی حکومت کے واضح احکامات کے خلاف جی بی پولیس اہلکاروں نے عمران خان کو سکیورٹی دی۔

وفاقی حکومت کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ سیاسی ریلیوں اور عدالت پیشی کے موقع پر سرکاری سکیورٹی عمران خان کو نہیں دے سکتے، جی بی پولیس اہلکاروں نے عمران خان کو سکیورٹی دیے جانے کو جواز بناکر وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کے خلاف کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو پہلے ہی عہدے سے ہٹا چکی ہے، محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، محمد سعید پر زمان پارک سے پولیس اہلکاروں کو واپس نہ بلانے کا الزام ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ گلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کر کے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے سر پھاڑے جا رہے ہیں، پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے، پولیس عدالتی احکامات پر ایک مجرم کو گرفتار کر رہی ہے۔ ادھر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی تاریخی ریلی نے پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے کی بنیادیں ہلاکر رکھ دی ہیں، گرفتاری کی مذموم کوشش پی ڈی ایم ٹولے کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، یہ عمل چیئرمین عمران خان کا عوام سے رابطہ ختم کرنے کیلئے ایک آمرانہ ہتھکنڈا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں نہتے پی ٹی آئی کارکنوں پر ریاستی طاقت کا استعمال بدترین دہشت گردی ہے، کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کر رہا ہے، قوم جابر و ظالم پی ڈی ایم حکومت کی اس سفاکیت کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مجاہدین کی نئی نسل نے اسرائیلیوں کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں:دی اکانومسٹ

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:اکانومسٹ میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں فلسطین کے مغربی کنارے

کیا غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہے گا ؟

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios ویب سائٹ نے تین اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے

لبنان کے آبی وسائل پر اسرائیل کا قبضہ خطرناک ہے: لبنانی وزیر اعظم

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے لبنان کے پانیوں

حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بجائے آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، نیئر بخاری

?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے

اردگان کے بارے میں مغربی میڈیا کا نقطہ نظر

?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کا خیال ہے کہ ترک

اسرائیل نے جو بائیڈن سے محمد بن سلمان پر دباؤ کم کرنے کی اپیل کردی، اسرائیلی تحقیقاتی ادارے کا اہم انکشاف

?️ 23 اگست 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے ایک تحقیقاتی ادارے نے اہم انکشاف

روس میں بغاوت یا مغربی میڈیا کا پروپگنڈہ؛حقیقت کیا ہے؟

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:کریملن پیلس کے ترجمان کے مطابق ویگنر گروپ کے سربراہ کے

گورنر پنجاب نے مودی کو سب سے بڑا دہشت گرد اور امن دشمن قرار دے دیا

?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے مودی کو سب سے بڑا دہشت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے