حکومت کا نجی شعبے سے تجارتی نقل و حمل کیلئے ’گوادر پورٹ‘ استعمال کرنے پر زور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے نجی شعبے کو سامان کی نقل و حمل کے لیے گوادر پورٹ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ نامناسب تشہیر کی وجہ سے غیر فعال بندر گاہ کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق گوادر بندرگاہ سے متعلق اجلاس میں کمرشلائزیشن پر گفتگو کے دوران نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے پلاننگ کمیشن کی جانب سے بندرگاہ پر مبینہ طور پر اپنے اضافی نرخوں کے حوالے سے تنقید کو مسترد کیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گوادر کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران بلائے گئے دوسرے اجلاس کی صدارت کی۔

دوران اجلاس این ایل سی کی انتظامیہ نے بندرگاہ کی ٹیرف منصوبہ بندی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ این ایل سی نے نہ صرف گوادر بندگاہ سے سامان کی ترسیل پر توجہ دی بلکہ اس کے نرخ خطے میں دوسری بندرگاہوں سے کافی حد تک مناسب ہیں۔

احسن اقبال نے اجلاس میں شریک شرکا کو بتایا کہ وزیراعظم نے گوادر بندرگاہ کو 6 ماہ میں آپریشنل کرنے کے لیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے گوادر پورٹ کے تجارتی نرخوں کا خطے میں دیگر بندرگاہوں سے موازنہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے حکومت کی طرف سے تجارت کے لیے مکمل مدد فراہم کرنے کے ساتھ گوادر بندرگاہ سے تجارت کو کارآمد بنانے کے لیے نجی شعبے سے تفصیلی تجاویز پیش کرنے کی بھی درخواست کی۔

احسن اقبال نے اجلاس میں شریک کمپنیوں سے گوادر بندرگاہ پر سامان کی ترسیل کے لیے نجی شعبے کی مدد فراہم کرنے کی درخواست کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر نے گوادر کے انفرااسٹرکچر کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ’ ڈیسیلینیشن پلانٹ کی وجہ سے پانی کے مسائل نہیں ہیں اور بہت سے علاقوں میں اب بجلی موجود ہے۔’

بندرگاہ پر بڑی تعداد میں سامان کی آمدورفت کی صلاحیت کے حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پورٹ پر 6 لاکھ ٹن سامان کو مؤثر طریقے سے سنبھالا گیا ہے۔

انہوں نے اجلاس میں شریک شرکا کو گوادر پورٹ کی برآمدات اور درآمدات کو سبنھالنے کی صلاحیت کی وجہ سے اسے وسطی ایشیائی ممالک کے لیے ایک کلیدی تجارتی حب قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

ایران کی انڈرگراؤنڈ میزائل اور ڈرونز مراکز کی رونمائی

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران فوج نے پہلی بار اپنے انڈر گراؤنڈ

کیا عرب اجلاس ایران اور 4 عرب ممالک کے تعلقات کے لئے بہتر ہوگا؟

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:الڈپلومیسی ویب سائٹ نے مصری مصنف اشرف ابو عارف کے لکھے

کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینی طالب علم کی ملک بدری کا حکم جاری 

?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی امیگریشن جج نے کل فیصلہ سنایا کہ حکومت فلسطینی کولمبیا

اسماعیل ہنیہ کے خاندان کی شہادت پر مشہور شخصیات اور رہنماؤں کا مسلسل ردعمل

?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل

غزہ میں جنگ بندی کے لیے بشرا بحبہ کی تجویز کی تفصیلات

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے ایک اعلیٰ فلسطینی عہدیدار کا حوالہ

واشنگٹن ایف بی آئی دفتر کے قریب فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات

?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے دفتر کے

پاکستان پیپلز پارٹی کی شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت

?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے

’رشتوں کے خاتمے پر ہمیشہ مرد ہی مورد الزام ٹھہرائے جاتے ہیں‘، علی رحمٰن

?️ 25 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے