?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سےبڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینےکی تیاریاں شروع کردیں، وزیراعظم نے رمضان پیکیج کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنےکی ہدایت کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رمضان پیکیج کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنےکی ہدایت کردی۔
وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کےتحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینےکی تجویز زیر غور ہے، پیکیج کےتحت ہر مستحق خاندان کو ایک بار 5 ہزار روپے کی نقد امداد دینے کی تجویز پر غور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کےبجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جس کےلیے 10ارب روپے وزارت صنعت وپیداوار کےبجٹ سے فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کے لیے 2 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ سےدینےکی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ وزارت خزانہ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کےلیے8 ارب50 کروڑ روپےفراہم کرےگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے بجٹ میں میڈیا مہم پراٹھنے والےاخراجات شامل ہوں گے، مالیاتی اداروں کےچارجز،نادرافیس اور دیگراخراجات بھی رمضان پیکیج میں شامل ہوں گے، اس باروزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیاجارہا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان بارڈر پر فوج تعینات کر دی گئی ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
جولائی
یوکرین کے بحران میں عرب میڈیا کا تجزیہ
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: المیادین ٹی وی نے لکھا کہ یوکرین میں روسی فوجی
فروری
غزہ کی پٹی پر قبضے کے منصوبے پر اسرائیل میں غیر معمولی سیاسی تقسیم
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: فوجی کمانڈروں اور سیکیورٹی حکام کی مخالفت کے ساتھ ساتھ
اگست
ڈونلڈ ٹرمپ کی نفسیات؛ایران کے خلاف جنگ، خودشیفتگی اور متضاد بیانات کا گہرا اثر
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
جولائی
جولانی کی امریکی ایلچی سے ملاقات، ٹرمپ کے اسرائیل کو تنبیہ کے پس منظر میں
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: دمشق میں پیر کے روز سوریائی وزیر خارجہ احمد الشرع اور
دسمبر
چین: فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے بحرانوں کا مرکز ہے
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کے
جولائی
امریکہ کا ترکی کو نیا دھچکا
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:قبرص پر سے دفاعی پابندیاں ہٹانے کا امریکہ کا فیصلہ اور
ستمبر
غزہ میں صیہونی کیوں نسل کشی کر رہے ہیں؛فلسطینی عہدیدار کی زبانی
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:بین الاقوامی اتحاد برائے عوامی جدوجہد کی سکریٹری جنرل نے بارسلونا
دسمبر