?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلابی صورت حال کے باعث عوام سے محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل کر دی۔
اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے علاقوں کے رہائشی فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔ وزیراعلی نے کہا کہ عوام کی جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا شفاف تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور متاثرین کو ان کا حق ہر صورت پہنچایا جائے گا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ہر متاثرہ شہری کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کو ترجیح دیں اور بلا تاخیر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔ قبل ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کشتی میں بیٹھ کر دریائے راوی کے سیلابی پانی کا جائزہ لینے پر ہونے والی تنقید کا تفصیلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ صرف علامتی نہیں بلکہ براہِ راست مشاہدے کے لیے کیا گیا تاکہ عملی طور پر مشکلات کو سمجھا جا سکے۔
مریم نواز نے کہا کہ اس معائنے کے نتیجے میں کئی اہم کمزوریاں سامنے آئیں جنہیں فوری طور پر درست کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ایک چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے براہِ راست حالات دیکھنا ضروری ہے کیونکہ دفتر میں بیٹھ کر کیے گئے فیصلے کبھی بھی زمینی حقائق کا متبادل نہیں ہوسکتے، یہ دورہ عوامی مشکلات کو سمجھنے اور ان کے تدارک کے لیے کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ٹیلی ویژن کا نیتن ہاہو کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سابق وزیر
جون
9600 فلسطینی صیہونی حکومت کی قید میں
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد
جولائی
شامی صدر کا مجرمین اور مخالفین کے لیے اہم اعلان
?️ 3 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے ایک حکم نامہ جاری کیا
مئی
ناقدین کو دبانے کے لیے سعودی نے کیا سائبر سسٹم کا استعمال
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں: سعودی ناقدین اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کے جواز کے
جنوری
صدر علوی نئے وزیراعظم سے حلف لینے کے اعزاز سے محروم رہیں گے
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیاصدارتی انتخاب وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد
فروری
یورپ میں نیٹو کی سب سے بڑی فضائی مشق کا آغاز
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی 250 طیاروں اور 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کی
جون
اسرائیل فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کرے: اقوام متحدہ
?️ 11 جولائی 2021جنیوا (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے سالہا سال
جولائی
عراقی سرحد پر غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے شامی تیل کی چوری
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: قابض امریکی افواج نے درجنوں ٹرکوں کے قافلے کو جو
جنوری