?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر اور کاروباری حب کراچی کو بجلی کی فراہمی میں 200 میگا واٹ کا اضافہ کردیا ہے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بتایا کہ کے-الیکٹرک کو وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے ہی ساڑھے 3 سو میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات دینے کے لیے اس مقدار میں مزید 200 میگا واٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے-الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جو کئی کئی گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے۔
شدید گرم موسم میں بجلی کی بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے جس پر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے 31 مئی کو ایم ڈی کے-الیکٹرک مونس علوی کو گورنر ہاﺅس میں طلب کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے ایم ڈی کے-الیکٹرک کو ہدایت کی تھی کہ شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے معاملات کو ذاتی طور پر دیکھیں اور شہریوں کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں۔
ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سے بھی فون پر رابطہ کیا تھا اور شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے صورت حال کو بہتر بنانے اور کے-الیکٹرک کے معاملات میں بہتری لانے پر زور دیا تھا۔
بعدازاں گورنر سندھ کی جانب سے کے الیکٹرک کے وفد کو وزیر اعظم آفس لے جانے کے بعد گزشتہ روز کراچی میں بجلی کی فراہمی کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاور ڈویژن میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
پاور ڈویژن میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کی تاہم پاور ڈویژن نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا البتہ رپورٹس کے مطابق حماد اظہر نے کے الیکٹرک کو 400 میگا واٹ سے زیادہ فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے وسط میں کے الیکٹرک کی 220 کے وی کی ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے کی وجہ سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں تک معطل رہی تھی۔
مشہور خبریں۔
لبنان میں ایک ہی دن میں 95 شہید اور 172 زخمی
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے لبنان کے جنوب میں واقع
اکتوبر
خیبرپختونخوا: ضلع ٹانک میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید
?️ 12 نومبر 2023خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی شاہ
نومبر
ہندوستان میں بڑھتے اسلامو فبیا کو روکنے کے لیے جمعیت علمائے ھند کا اقدام
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:جمعیت علمائے ھند نے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو
مئی
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کا دورہ روس کا دفاع
?️ 20 مئی 2022نیویارک(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے دورہ روس
مئی
اسحاق ڈار کا الجیریا کے وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سمیت سے آگاہ کیا
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و
مئی
شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی
جولائی
غزہ میں صحافیوں پر حملے سے تل ابیب کے مقاصد کیا ہیں ؟
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق، احمد طالب نے صہیونی ریاست کی
اگست
سعودی اتحاد کے ذریعہ 252 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے
اگست