?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کے سلسلے میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کو ڈیمو دیا گیا، اس موقع پر میڈیا پر کوریج کے لیے پابندی عائد کی گئی۔الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ تاریخی دن ہے، ہمارا الیکشن کو شفاف بنانے کا وعدہ تھا، جس کے لیے ہم نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنی سرپرستی میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار کروائی، ہم نے الیکشن کمیشن کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مشین بنائی۔
شبلی فراز نے بتایا کہ پرانے طریقہ کار کے مطابق ہمیں وہ نتائج حاصل نہیں ہوئے جو شفاف ہوں، امید ہے کہ الیکشن کمیشن نئی ٹیکنالوجی کی طرف رجوع کرے گا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین استعمال میں آسان ہو گی، اس مشین کا تعلق انٹرنیٹ اور وائی فائی سے نہیں ہے۔
وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے حزبِ اختلاف کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں سے کہوں گا وہ آئیں اور مشین کا معائنہ کریں، تمام سیاسی جماعتیں اسٹیک ہولڈرز ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس وقت مشین کی لاگت کی بات نہیں ہو رہی کیونکہ ہم نے اسے پروٹو ٹائپ بنایا ہے، منفی سوچ رکھنے والے کبھی کوئی مثبت بات نہیں کریں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہم ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے، تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان اس ضمن میں جو فیصلہ کرے گا وہ ہم من و عن قبول کریں گے۔وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین میں کچھ بھی خفیہ نہیں ہے، تمام پارٹیاں اپنے ٹیکنیکل ایکسپرٹ بھیجیں اور الیکٹرونک مشین کو پرکھیں۔


مشہور خبریں۔
1 ٹریلین $ انفراسٹرکچر پلان کے تحت بائیڈن کے دستخط
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے تنازع کے بعد کانگریس میں امریکی
نومبر
امریکہ کی چین کو دھمکی
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل مشیر نے بیجنگ کو خبردار
مارچ
پاکستانیوں کا ایران کے حق میں مظاہرہ، امریکی اور اسرائیلی مداخلت کی شدید مذمت
?️ 17 جنوری 2026سچ خبریں:پاکستانی شہریوں نے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر کے ایران کے
جنوری
ترکی شام ، عراق اور افغانستان میں کیا چاہتا ہے؟
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:گذشتہ روز ترکی کے وزیر داخلہ نے شام کے علاقے عفرین
جولائی
افریقی عوام فرانس اور غیر ملکی ایجنٹوں کا انخلاء کیوں چاہتی ہے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں، نائیجر نے ملک کے صدر محمد بازوم کی
اگست
صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو علاج کی رقم واپس نہیں کرنی ہوگی: فیصل سلطان
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر
جنوری
شام نے 2022 کیسے گزارا؟
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:شام میں تنازعہ کم ہونے کے بعد اور دمشق نے ملک
جنوری
کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں وفاق اور افواج کے ساتھ ہے: مزمل اسلم
?️ 13 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے
نومبر