?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پاور پرچیزنگ کے حوالے سے اہم پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا ،حکومت نے آئی ایم ایف کے دورہ کرنے والے مشن کے ساتھ شیئرکئے گئے منصوبے میں حکومت کاکہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنایا جائے گا اور نیٹ میٹرنگ والوں سے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک خریدی جائے گی۔
حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری ہیں جس میں نیٹ میٹرنگ صارفین سے خریدی گئی بجلی کے ٹیرف میں بھی بڑی کمی کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کو پیش کئے گئے منصوبے کے تحت گھروں کی چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے نظام سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو کم نرخوں پر خریدا جا سکے گا۔ بتایا گیا ہے کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والے یونٹس کو کم نرخ پر خریدا جائے گا اس وقت حکومت یہ اضافی بجلی 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے جسے کم کرکے تقریباً 10 روپے فی یونٹ پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے شیئر کئے گئے پلان میں 17 روپے کم کرکے 10 روپے فی یونٹ پر خریدنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سوال کیا ہے کہ گرڈ چھوڑ کر آف گرڈ والے صارفین کے مسئلے کو کیسے حل کیا جائے گا۔ جس پر حکومت فی الحال اس پر کوئی واضح جواب یا پلان شیئر نہیں کر سکی ہے۔ مذاکرات میں پاور کمپنیز کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں۔
اس موقع پر آئی ایم ایف نے ایک اور سوال اٹھایا کہ حکومت ان افراد کے معاملے کو کیسے حل کرے گی جنہوں نے اپنی چھتوں پر سولر پینل نصب کئے ہیں لیکن وہ گرڈ سے منسلک ہونے کے بجائے آف گرڈ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔حکومت اس معاملے پر فی الحال آئی ایم ایف سے اس پر کوئی واضح جواب یا پلان شیئر نہیں کر سکی ہے۔ آئی ایم ایف وفدنے اس پر اپنے سخت خدشات کا اظہار کیا ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ گردشی قرضوں میں کمی کیلئے مالیاتی گنجائش کا استعمال کیا جائے۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد سے مذاکرات میں پاور کمپنیز کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں۔


مشہور خبریں۔
حرامانی، ایمن سلیم پر کیوں فخر کرتی ہیں؟
?️ 1 جون 2021کراچی (سچ خبریں) ایمن سلیم کی مصروف ترین روٹین اور ایک کے
جون
نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا:شاہد خاقان عباسی
?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے نیب کے وسیع
جون
عرب لیگ عرب ممالک کے حالات کا آئینہ:بشار الاسد
?️ 26 جولائی 2022سچ خبریں:الجزائر کے وزیر خارجہ کی میزبانی کرنے والے شامی صدر نے
جولائی
غزہ کی جنگ جاری رکھنے اور نیتن یاہو پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے پر اصرار
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی حملوں کے آغاز کو مہینے گزر چکے ہیں،
اگست
حیران کن گھات نے صہیونی فوجیوں کو نگلا
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: قسام بٹالین نے چند منٹ قبل اعلان کیا کہ انہوں نے
جون
بحر عمان میں ایک جہاز پر حملہ کیا گیا ہے: برٹش میری ٹائم آپریشنز گروپ کا اعلان
?️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی ذرائع کا کہنا ہے کہ بحر عمان میں ایک جہاز
جولائی
سکیورٹی خدشات: کوئٹہ سے ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل
?️ 25 دسمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کیلئے ٹرین
دسمبر
یمن پر حملوں سے متعلق ٹرمپ کی خفیہ کاری بے نقاب
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک کے
مئی