🗓️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت نے لوٹ مار کلچر کو ختم کر دیا اب لوٹ مار کی سیاست ختم ہو چکی ہے، عوام کی خدمت کرنے کے لئے آئے ہیں، ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا ، شفاف پاکستان کی راہ میں آنے والوں کا کوئی مستقبل ہے نہ ہو گا۔
عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الزامات کی سیاست پر نہ یقین ہے نہ کرتے ہیں، ہم صرف عوام کی خدمات کے لیے آئےہیں، خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی وخوشحالی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا۔
اس سے قبل اک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں قومی وسائل بے دردی سے لوٹے گئے، پاکستان میں ملک لوٹنے والوں کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو سمجھنا ہوگا کہ حکومت نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کردیا ہے۔
دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دربدر بھٹکتی ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم گھسے پٹے بیانیے کے ساتھ پھر سے پتلی تماشا کر رہی ہے، پی ڈی ایم کے مسترد شدہ کردار اپنی دم توڑتی انتشارانہ سیاست سے خود خوفزدہ ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا کی قیادت میں عبرتناک رسوائی سے کرپٹ ٹولے نے کچھ نہ سیکھا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی سمندر برد ہوتی پی ڈی ایم کشتی سے چھلانگ لگا چکیں ہیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ اقتدار کا حلوہ پی ڈی ایم چمچوں کو میسر نہ ہوگا۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں چونکا دینے والی رپورٹ
🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی ادارہ برائے قیدیوں کی حمایت تضامن نے فلسطینی
ستمبر
اپنے تیل اور گیس کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے:یمنی وزیر دفاع
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع نے اس بات
ستمبر
پاک فضائیہ کا آفیسرنسیم نثار بیگ شہید کو خراجِ عقیدت پیش
🗓️ 13 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فضائیہ نے فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید
دسمبر
گزشتہ چند گھنٹوں میں فلسطینی شہیدوں کی تعداد
🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے صرف گزشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی
اکتوبر
ٹرمپ کی رہائش گاہ سے ملنے والی دستاویزات کا سعودی ایٹمی پروگرام میں کیا تعلق ہے؟
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:متعدد امریکی صحافیوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کی رہائش گاہ
اگست
کون سے فلسطینی کمانڈر صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب ہیں؟
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمتی محاذ کے قائدین کی کرشماتی خصوصیات، جو مزاحمتی سوچ
دسمبر
ان دنوں صہیونی رہنماؤں کی نیندیں کیوں حرام ہو گئی ہیں؟
🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی سینئر حکام اور میڈیا نے ہیگ کی عدالت کی
اپریل
یوکرین کی جنگ میں روسی ہلاکتوں کے اعدادوشمار
🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: جب کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع جاری
جولائی