🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بڑھتے ہوئے اخراجات پورے کرنے کے لیے ایک ہفتے کے دوران بینکوں سے 650 ارب روپے کا قرضہ لے لیا، جو بُلند مہنگائی کا نتیجہ ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ رواں مالی سال یکم جولائی تا 5 اپریل کے دوران حکومت نے کمرشل بینکوں سے ریکارڈ 55 کھرب روپے کا قرضہ لیا۔
13 اپریل کو مرکزی بینک نے رپورٹ کیا تھا کہ حکومت نے بینکوں سے 48 کھرب 42 ارب روپے کے قرضے لیے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 657 ارب روپے لینے کے بعد قرضہ 55 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
بڑے پیمانے پر لیے گئے قرضے معیشت پر بوجھ ڈال رہے ہیں، مقامی قرضوں نے سود کی ادائیگیوں کے علاوہ محصولات کی تقسیم کے لیے گنجائش نہیں چھوڑی، حکومت کو کل بجٹ کے نصف سے زیادہ سود کی ادائیگی میں ادا کرنا پڑے گا۔
مالی سال 23 کے دوران حکومت نے بینکوں سے 37 کھرب روپے کا قرضہ لیا تھا، لیکن موجودہ صورتحال تشویشناک نظر آتی ہے کیونکہ حکومت نے پہلے 9 مہینوں میں قرضوں میں 17 کھرب 84 ارب روپے کا اضافہ کیا ہے۔
حکومت اقتصادی کارکردگی کی بہتر تصویر بنانے کے لیے عام طور پر مالی سال کی آخری سہ ماہی میں بینکوں سے بہت زیادہ قرض لیتی ہے۔
بیرونی محاذ پر صورت حال زیادہ خراب ہے، جہاں قرضہ لینا مشکل ہے کیونکہ پاکستان کی ادائیگی کی صلاحیت کم ہوگئی ہے، ملک کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے اپنا امیج بحال کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی مدد درکار ہے لیکن گزشتہ 2 سالوں سے حکومت بین الاقوامی منڈیوں سے قرضہ لینے میں ناکام رہی ہے۔
مالیاتی ماہرین کا خیال ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے سے پاکستان کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ سے قرض لینے کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جون 2024 کے آخر تک بینکوں سے موجودہ قرضے 70 کھرب روپے تک پہنچ سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
فلسطین سے باہر نکلو ؛قطر ورلڈ کپ شائقین کا صیہونیوں کو پیغام
🗓️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فٹبال کے تماشائیوں اور
نومبر
وزیر خارجہ پاکستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مطالبہ
🗓️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پر زور دیا
جون
غزہ میں 350 دن میں صہیونی مظالم کی ناقابل تصور داستان
🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ میں 350 دنوں پر مشتمل جنگ صہیونی مظالم کی
ستمبر
فرانس کے سفیر کے خلاف اسمبلی میں ہوگی بات:شیخ رشید
🗓️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ایک ویڈیو
اپریل
فرانس کے متعدد پیٹرول پمپوں میں ایندھن کی کمی
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے فرانس کے بہت سے پیٹرول پمپوں میں
اکتوبر
ناروے میں تیار کیا جانے والا دنیا کاپہلا الیکٹرک بحری جہاز
🗓️ 29 اگست 2021اوسلو( سچ خبریں) ناروے کے سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا الیکٹرک
اگست
میرے بیٹے نے گھر کے مالکوں کی خاطر ہتھیار ڈالے:فلسطینی قیدی کے والد
🗓️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:جلبوع جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سے ایک
ستمبر
7 اکتوبر کی شکست اسرائیل کو کتنی مہنگی پڑی؟:سینئر فرانسیسی سفارت کار
🗓️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: سینئر فرانسیسی سفارت کار نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر
اپریل