?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی منظوری مؤخر کردی گئی، یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے اپنے ہی وزراء اور اٹارنی جنرل کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کے باعث کیا گیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اٹارنی جنرل آف پاکستان اور بعض حکومتی وزراء کی جانب سے چند مخصوص تبدیلیوں پر اعتراضات سامنے آنے کے بعد ان کے تحفظات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا گیا تو انہوں نے ترامیم کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے اس معاملے پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے تجویز دی تھی کہ تحفظات دُور ہونے تک ترامیم کو پارلیمنٹ میں نہ لایا جائے تاہم الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور آئی ووٹنگ کے حوالے سے ترامیم پر مشتمل دُوسرا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہوگیا جب کہ الیکشن ایکٹ میں پہلے ہی یہ طے ہے کہ الیکشن کمیشن مذکورہ دو امور میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کرے گا ۔
اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ آئندہ کس عام انتخابات میں ای وی ایم کو استعمال کیا جائے گا اس حوالے سے پارلیمنٹ نے ابھی کچھ طے نہیں کیا تاہم اگر اپوزیشن کی جانب سے آئی ووٹنگ اور ای وی ایم کو چیلنج کیا گیا تو اعلیٰ عدالتوں میں حکومت ان کا دفاع کرے گی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا تھا ، جس میں پارلمنٹ نے انتخابی اصلاحات دوسرا ترمیمی بل 2021ء منظور کر لیا۔
مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر رائے شماری کے لیے ترمیمی بل ایوان اور الیکشن ایکٹ دوسرا ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا ، اوور سیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان
اگست
پاکستانی فوجی قطر روانہ
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:پاکستانی فوج کا ایک گروپ قطر میں ہونے والے 2022 کے
اکتوبر
تائیوان چین کا حصہ ہے:چین کا امریکہ سے خطاب
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:چینی وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی
اپریل
9 مئی کے 20 ملزمان کو عید سے قبل رہا کردیا جائے گا، اٹارنی جنرل
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اپنے 13 دسمبر کے حکم
مارچ
فرانس کا یوکرین کو ٹینک دینے کا اعلان
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے ساتھ ساتھ فرانس نے بھی یوکرین کو مزید ہتھیاروں
مئی
حکومت ہٹانے کے لیے بین الاقوامی شازش میں کچھ میڈیا کے عناصر بھی شامل ہیں:فواد چوہدری
?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں
مارچ
جنگ بندی کی تجویز کے بارے میں لبنانی حکام کے شرایط
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی ایلچی آموس ہاکسٹین کے بیروت کے دورے اور جنگ
نومبر
پاکستان کی قندھار،کابل میں کارروائیاں: مرکز فتنہ الخوارج اور قیادت کو نشانہ بنایا
?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی قندھار اور کابل میں ٹارگٹڈ کارروائیاں،
اکتوبر