🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اہم اجلاس آج پھر اسلام آباد میں ہوگا جس میں انتخابات کے بعد کی صورتحال اور مخلوط حکومت کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
گزشتہ روز سی ای سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا تھا کہ ’پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے رجوع کرے گی اور اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی آج تشکیل دی جائے گی جب کہ گزشتہ روز کسی حتمی فیصلے کے بغیر ختم ہونے والا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ اجلاس کے دوران ایگزیکٹو کمیٹی نے انتخابات کے انعقاد میں مبینہ بے ضابطگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام صوبوں میں انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں موجودہ صورتحال اور ممکنہ اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور آج پھر اس معاملے پر بات ہوگی۔
ڈان سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایک رہنما نے کہا کہ سی ای سی اجلاس صرف ایک نکتہ ہے کے مرکز میں آنے والی حکومت کا حصہ بننا یا نہیں۔
اندورونی ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی ممبران کی اکثریت نے رائے دی کہ معیشت سمیت متعدد چیلنجز کی وجہ سے پارٹی کو حکومت کا حصہ نہیں بننا چاہیے، کمیٹی چاہتی ہے کہ پارٹی سندھ پر توجہ مرکوز کرے جہاں اسے حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل ہے، تاہم ذرائع نے اصرار کیا کہ پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر کوئی بھی جماعت حکومت نہیں بنا سکتی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے وقت میں اقتدار لینا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا جب کہ ملک ڈیفالٹ کی جانب بڑھ رہا ہے، رہنما نے مزید کہا کہ میڈیا میں چلنے والے پاور شیئرنگ فارمولے سے متعلق اجلاس میں بات نہیں ہوئی۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پارٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا چاہتی ہے لیکن یہ بات بھی ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی صبح کچھ اور شام میں کچھ اور کہتے ہیں۔
اتوار کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاہور میں ملاقات کی جس میں مرکز میں حکومت سازی، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے سفارشات کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) نے وزارت عظمیٰ کے بدلے صدرمملکت، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے دینے کی پیشکش کی تھی جس پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے مسلم لیگ (ن) سے کہا تھا کہ وہ اس پیشکش پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں غور کرنے کے بعد جواب دیں گے۔
مشہور خبریں۔
امریکی تسلط کا خاتمہ:ترک تجزیہ کار
🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایک ترک تجزیہ نگار نے تہران میں ہونے والے سہ فریقی
جولائی
طالبان کا افغانستان میں سفاکانہ عمل، افغان ریڈیو اسٹیشن کے منیجر کو قتل اور ایک صحافی کو اغوا کرلیا
🗓️ 9 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں سفاکانہ عمل انجام دیتے ہوئے
اگست
وزیر اعظم کی صدارت میں ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا
🗓️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کان کی زیرصدارت
ستمبر
شہباز گل پر انڈے، سیاہی پھینکنے کامعاملہ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
🗓️ 19 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی
مارچ
ارشد شریف کی گاڑی پولیس کی رکاوٹ کے باوجود نہ رکنے پر فائرنگ کا نشانہ بنی، کینیا پولیس
🗓️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) کینیا کی پولیس نے پاکستان کے معروف صحافی
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تازہ ترین دہشت گردانہ کاروائی میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
🗓️ 23 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے آئے دن
جولائی
ٹرمپ کا جان بولٹن کے لیے ایک نیا حکم
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش کے تحت اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر
جنوری
مغرب کی اسلامی جماعت نے صیہونی حکومت کی دعوت کو کیا مسترد
🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:مغرب میں صیہونی حکومت کے قیام کی برسی کے موقع پر
مئی