?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے صحافیوں سے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، 5 سال تو حکومت ہر گز نہیں چلتی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، خیبر پختونخوا کا سیاسی کردار بہت اہم ہے، پاکستان بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) مولانا فضل الرحمٰن نے لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائے گی، مولانا فضل الرحمٰن نے فیصلہ کرلیا تو پورا خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہو جائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی 33 فیصد کابینہ کا علم نہیں، صدر آصف علی زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ نہیں ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سعودیہ عرب کے سفیر سے کال پر بات کرنے کا خود کہہ کر انتظام کیا، یورپی یونین کے کسی ملک نے مبارکباد نہیں دی۔
قبل ازیں فواد چوہدری کو تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔
کیس کی سماعت سول جج ڈاکٹر سہیل تھہیم نے کی، فواد چوہدری کے وکیل قیصر امام ایڈوکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنی ہے۔
قیصر امام ایڈووکیٹ نے کہا کہ اِس کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، اس کیس میں پاکستان پینل کوڈ کی کوئی بھی دفعات نہیں لگ سکتی، اس کیس میں فواد چودھری کو بری کردیں۔
اِس پر جج سہیل تھہیم نے ریمارکس دیے کہ آپ درخواست دائر کر دیں پھر دلائل بھی دے دیں۔
دریں اثنا فواد چوہدری کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے، بعدازاں کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔


مشہور خبریں۔
لبنان کے اندر بعض سیاسی گروہوں کی طرف سے جنگ بندی کے منصوبے
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: لبنانی محاذ پر اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں کے آغاز
نومبر
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف صیہونیوں کا برتاؤ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ایک مسلم دشمن گروپ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے امریکی
جنوری
جرمن لوکوموٹیو یونین کی طویل ترین ہڑتال کا آغاز
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:جرمن ٹرین ڈرائیور یونین کی جانب سے اب تک کی سب
جنوری
اسرائیل غزہ میں اپنے فوجی آپریشنز کو وسعت دینے کی تیاری میں
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں:معاریو اخبار کی رپورٹ کے مطابق، جب کہ مصر کی زیرقیادت
اپریل
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایات
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا استعفیٰ نامنظور
جولائی
یمن کے خلاف جنگ بند کرو: یروشلم چرچ کے آرچ بشپ
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: یروشلم میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ نے یمن کے
اکتوبر
ٹرمپ کا امریکی مظاہرین کو عجیب و غریب جواب
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے پورے امریکہ میں اپنے خلاف ہونے والے
اکتوبر
نیتن یاہو کا دفتر جاسوسوں سے بھرا ہوا ہے:نفتالی بنٹ
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنے انفارمیشن بیس میں لکھا ہے کہ
مارچ