?️
سندھ (سچ خبریں) حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے اپنے ماتحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا۔علاوہ ازیں حکومت سندھ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمے کے ماتحت تمام تعلیمی اداروں میں عملی کلاسز کی بندش کو 19 اگست تک توسیع دے دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ متعلقہ تعلیمی بورڈز کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔مزید برآں تعلیمی اداروں کے پرنسپلز بندش کے دوران کالجز کی صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کے لیے ضروری عملے کی موجودگی یقینی بنائیں گے۔
دوسری جانب کراچی میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر وزیر اسمٰعیل راہو کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات شروع ہوجائیں گے اور 9 اگست کو ہونے والے پرچے کی نئی تاریخ جاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت نقل اور پرچہ آؤٹ ہونے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، امتحانی بورڈز سے گزارش کی گئی ہے کہ طلبہ کو اپنے ہمراہ موبائل فونز نہ لانے کی ہدایت کی جائے اور امتحانات کی نگرانی کرنے والے انویجیلیٹرز کو بھی امتحانی کمرے میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ نقل کی روک تھام ہوسکے۔
مشہور خبریں۔
ہنٹر بائیڈن کی معافی کے امریکی عدلیہ اور ٹرمپ کی حکومت پر کیا اثر ہوگا؟
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے 11 دسمبر کو اعلان کیا کہ
دسمبر
کیا اردغان اسرائیل کے لیے خطرہ ہے؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: رائی ال یوم اخبار نے صیہونی حکومت اور ترکی کے
جون
ٹرمپ طالبان سے امریکی فوجی سازوسامان واپس لنے کے خواہاں
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو چند گھنٹوں میں
جنوری
اسرائیلی ہتھیاروں کی ریورس انجینئرنگ کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: ابراہیم حسین ابونجا کا فلسطینی مزاحمتی ہتھیاروں کی تیاری میں
فروری
کیا پاکستانی فوج ہندوستان کو ممکنہ جواب دے گی؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل "احمد شریف چوہدری” نے ہندوستان
مئی
امریکہ کو OPEC+ کے متبادل ذرائع کی تلاش
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک
اکتوبر
آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہرکی بڑی شاہرائیں دھوئیں گے۔ میئر کراچی
?️ 8 جون 2025کراچی (سچ خبریں) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ
جون
سندھ میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے
?️ 9 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) سندھ میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہونے
جنوری