حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے، عمران خان

?️

چارسدہ(سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے  کہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے اور ہم ایسا کبھی بھی نہیں ہونے دیں گے۔

چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہم پھر نکلیں گے، اس بار حق نہ دیا گیا تو ہم چھین لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں اور امریکی غلاموں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ہم سپریم کورٹ آف پاکستان سے کہہ رہے ہیں، ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے لانگ مارچ کے دوران حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کا الزام دہرایا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد سمیت ایک ایک کی تصویر آنکھوں کے سامنے ہے، ہم انہیں ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران مردان اور لاہور کے 2 کارکن اللّٰہ کی راہ میں اور آزادی کی جدوجہد میں شہید ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ، شریف مافیا اور ظلم کرنے والے پولیس افسر نہیں بچیں گے، جب تک زندہ ہوں کسی صورت جہاد ختم نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ساری قوم کو تیار کر رہا ہوں، ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللّٰہ نے جو قوم پر ظلم کیا ہے، اسے معاف نہیں کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے جیلوں میں ڈلوائیں گے، سپریم کورٹ سے کہہ رہے ہیں ہمارا حق دیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئیں، روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کا معاہدہ انہوں نے ختم کیا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ ہر وہ کام کریں گے، جسے کرنے کے لیے امریکا کہے گا، بھارت آزاد ہے اور یہ غلام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھارت سے کشمیریوں کے خون پر سمجھوتہ کریں گے، یہ اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے جارہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ایک پاکستانی وفد پہلی مرتبہ اسرائیل گیا ہے، پاکستانی ٹیلی وژن کا تنخواہ دار بھی وفد میں شامل تھا۔

مشہور خبریں۔

سندھ میں گیس کی قلت، ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ

?️ 29 مارچ 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے اس بات پر افسوس کا اظہار

افغانستان میں 500,000 بچوں کو تعلیم فراہم کی جا چکی ہے: یونیسیف

?️ 23 مئی 2023اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے بتایا کہ اس تنظیم نے

صہیونی فوج کا ممکنہ خاتمہ:صیہونی سینئر تجزیہ کار

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز کے سینئر تجزیہ کار نے اگلی انتفاضہ شروع

ایکسپو دبئی کے بائیکاٹ میں عرب فنکار بھی شامل

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:  دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2020 کو چند ماہ گزر چکے ہیں

عبرانی میڈیا: نیتن یاہو اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا

مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کا قہر برسا

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:پیر کو اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ 2022 سے مغربی

اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے ساتھ ہی ڈالر کی آمد میں اضافہ

?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ جمعہ کو ختم

کیا خلائی اسٹیشن کے مشن میں توسیع کی جائے گی؟

?️ 7 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)خلائی اسٹیشن کا مشن دوہزار چوبیس میں مکمل ہو جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے