حکومت آئی ایم ایف ڈیل کی تفصیلات سامنے لائے۔فواد چوہدری

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت سے آئی ایم ایف ڈیل کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے۔ بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن ہو گیا ہے۔

فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف سے ہونے والی ڈیل پر مکمل وضاحت دینا ہو گی اور تمام شرائط کو سامنے لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازع ہے ان کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔

قبل ازیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے ڈیل کی کوشش کو ناکام بنانے کا الزام پاکستان تحریک انصاف پر لگایا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ آئی ایم ایف معاہدے کے خلاف خط لکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پیر کو ہونے والے بورڈ اجلاس کے بعد پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرے گا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا نے ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے حکومت آئی ایم ایف کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تیمور خان جھگڑا پیر کو ان سے ملنے اسلام آباد آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے جمعہ کی شام تیمور خان جھگڑا سے فون پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی حیرت ہوئی کہ پورا ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور ہمارے کچھ نادان دوست اپنی سیاسی دکانداری چمکانے میں لگے ہوئے ہیں ،میں ہاتھ جوڑتا ہوں کہ خدا کے لئے اس وقت سیاست نہ کریں اور جو پاکستانی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ان کی مدد کے لئے آ گے آ ئیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ملکی معیشت دائو پرلگا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کے دورے سے سری لنکا کے مسلمانوں کا ایک مسئلہ حل ہوا

🗓️ 26 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سری لنکا

کورونا کا قہر جاری، صورت حال کافی تشویناک ہونے لگی

🗓️ 16 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،

کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئے گی، قاضی فائز عیسیٰ

🗓️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ

صیہونی جارحیت کے بارے میں چین اور یورپی یونین کا کیا کہنا ہے؟

🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور صیہونی حکومت

پوٹن کا جنگ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: میکرون

🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:  میکرون نے ہفتہ وار لی پوئن کو بتایا کہ پوٹن

ماہرین نے ایسا کپڑا تیار کر لیا جسے دھونے کی ضرورت نہیں

🗓️ 26 اگست 2021لندن(سچ خبریں) برطانوی کارڈف یونیورسٹی میں کیمسٹری کے شعبے کی تحقیقی ٹیم

غزہ کی جنگ نسل کشی تھی، ناکہ فوجی آپریشن 

🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: رفح کے میئر نے اتوار کو غزہ کی پٹی میں

مغرب یوکرائن کی جنگ کیوں ختم نہیں کرتا ؟

🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن پریذیڈنسی کے ترجمان، دمتری پیسکوف نے آج کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے