?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت چاہے تحریک انصاف کی ہو، ن لیگ کی ہو یا پیپلزپارٹی کی ہو، وہ چینی مافیا کے سامنے کھڑی ہو ہی نہیں سکتیں بلکہ حکومتیں تو چھوڑیں شوگر مافیا کے سامنے فوج بھی کھڑی نہیں ہوسکتی، میں یہ گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں۔
24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان میں چینی کے نام پر جس طرح کھیل ہوتا رہا ہے یہ تقریباً ہر دور حکومت میں ہوا ہے، جس وقت عمران خان کی حکومت گئی تھی تب چینی کی زیادہ سے زیادہ مارکیٹ قیمت 85 روپے فی کلو تھی اور آج چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، پاکستان میں بہت سارے لوگوں کو حقائق معلوم نہیں ہیں کہ ملک میں موجود کل 84 شوگر ملوں میں سے 90 فیصد شوگر ملز سیاستدانوں کی ہیں، چند ایک کے سوا باقی سب بڑے سیاسدان شوگر ملوں کے مالکان ہیں۔
شبرزیدی کا کہنا ہے کہ شوگر ملز جو چینی بناتی ہیں اس کی دو منڈیاں ہیں جن میں سے ایک کراچی اور دوسری فیصل آباد ہے، ملک کی 84 شوگر ملوں کے صرف 12 سے 15 ڈیلر ہیں اور پاکستان کی پوری شوگر انڈسٹری میں ایک بھی ڈیلر رجسٹرڈ نہیں ہے وہ چینی کے بادشاہ ہیں، چینی جب مل میں بنتی ہے اور اس کے بعد سے جب بکتی ہے تو درمیان میں کوئی ٹریل نہیں ہے، میری ان لوگوں کو کہتے جان نکل گئی کہ رجسٹریشن کراؤ لیکن وہ لوگ میرے اوپر ہنستے تھے کہ یہ پاگل ہے۔
سابق چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ اگر آج پاکستان کے شہریوں کی کیش ٹرانزیکشنز نکالی جائیں کہ کون لوگ کیش نکال رہے ہیں، وہ سب سے بڑے ڈان شوگر مل ہوگی یا چینی کا ڈیلر ہوگا، پاکستان کی پوری چینی کی تجارت کیش پر چلتی ہے، یا جو سارا سلسلہ ہے اس میں اگر غور کریں تو پتا چلتا ہے چینی کی ملز ایک سال نقصان شو کرتی ہیں اور دو تین سال میں سارے پیسے پورے کرلیتی ہیں، جس نے 85 روپے فی کلو کے حساب سے چینی بنائی ہوگی آج اگر وہ کم از کم 160 کی بھی بیچ رہا ہوگا تو اس کے کتنے پیسے بن گئے۔
مشہور خبریں۔
ایران کے سوال کا جواب دو؛روس کا یوکرین سے خطاب
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ یوکرین نے
جون
امریکہ کی شکاگو سٹی کا خونی ہفتہ؛17 افراد ہلاک، 99 زخمی
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:شکاگو سن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ
جولائی
حزب اللہ کے پاس اسرائیل کا کمزور نقطہ کیا ہے؟
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: معاریف اخبار کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کی کمزوری کو
جون
بین الاقوامی اداروں کا اسرائیل کی طرف سے غزہ کو امداد کی ترسیل کے دھوکہ دہی پر سخت ردعمل
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت، جس نے مارچ سے غزہ پٹی پر ظالمانہ
جولائی
سیاسی بحران پر بات چیت کیلئے پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی بنادی
?️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے
اپریل
صیہونی حکومت کے سربراہ ترکی کے راستے پر
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ بدھ کو ترکی کے صدر رجب
مارچ
اسلام کے پہلو میں خنجر
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد بن سلمان ، متحدہ عرب امارات کے ولی
ستمبر
ترکیہ اور اسرائیل کے شامی تنازعات کو روکنے کے لیے نئے رابطے
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی خبری ویب سائٹ "مڈل ایسٹ آئی” نے دو
مئی