حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا، ترمیم کا مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کا قیام اس لیے عمل میں لایا جا رہا ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے، نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہو جائے گا، الیکشن فراڈ چھپانے کے لیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ یہ جسٹس قاضی فائز کو دوبارہ لا کر عدلیہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں ہم اس کے خلاف خاموش رہیں گے، ہم اس کے خلاف بھرپوراحتجاج کریں گے، ہم لاہور میں پرامن جلسہ اور تاریخی احتجاج کریں گے، یہ ہمارے ملک کے مستقبل کا مسئلہ ہے، ان کو پتا ہے اگر جسٹس قاضی فائز گئے تو انسانی حقوق کی پٹیشنز سنی جائیں گی، اسی ڈر سے یہ ملک تباہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر الیکشن کھل گیا تو سب کچھ ریورس ہو جائے گا، رول اف لا کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، اس سے بڑا ظلم ملک پر نہیں ہو سکتا، یہ ملک سے قانون کی حکمرانی ختم کر کے جمہوریت کا بیڑا غرق کر رہے ہیں۔

عمران خان کے مطابق نیب ترامیم میں انہوں نے اپنے اربوں روپے معاف کروا کر خود کو تحفظ دیا، یہ سب کچھ ملکی مفاد کے خلاف ہو رہا ہے، ججز کو دھمکیاں دینے ، لوگوں کو اغوا کرنے، ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے سے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا، ترمیم لانے والوں کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں، حکومت میں بیٹھے لوگ عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اشرافیہ کا انٹرسٹ اور ملکی مفاد آپس میں متضاد ہیں، ان کا انٹرسٹ الیکشن فراڈ اور اپنا پیسہ بچانے میں ہے، 6 ماہ میں 4 ہزار پاکستانی کمپنیاں دبئی میں رجسٹر ہوئیں لیکن ان کو فرق نہیں پڑنا، ان کا پیسہ اور جائیداد باہر ہیں، محسن نقوی کی اہلیہ کی 50 کروڑ ڈالر کی پراپرٹی دبئی لیکس میں سامنے آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کو اپنے حقوق، عدلیہ کو بچانے کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا، میں ججز اور صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

مشہور خبریں۔

زخمی اسرائیلی فوجیوں نے نیتن یاہو کو اپنے کمرے میں جانے کیوں منع کیا ؟

🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ یروشلم کے ایک اسپتال کے شعبے میں ایک اسرائیلی فوجی

بائیڈن کو تہران اور ریاض مذاکرات کو سرفنگ کرنا چاہیے : واشنگٹن پوسٹ

🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    واشنگٹن پوسٹ اخبار نےحسین ایبش کے لکھے گئے ایک

یورپ میں جمہوریت کا خاتمہ

🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:حکومت کے خلاف اور صدر ایمانوئل میکرون کے غیر مقبول پنشن

کیا یوکرین جنگ جیت سکتا ہے؟ امریکی سیاستداں کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ ایسا کوئی طریقہ نہیں

غزہ کے بارے میں اردن کے بادشاہ کا تازہ ترین موقف کیا ہے؟

🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے غزہ کے بارے میں ایک

صیہونی شہریوں نے نیتن یاہو کا کیوں ناک میں دم کر رکھا ہے؟

🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے جمعے کی شب لکھا کہ قیدیوں کے

پیوٹن کی تقریر کے 16 سال بعد؛ ایک سادہ سی پیشین گوئی یا ایک انتباہ جس کو اہمیت نہیں دی گئی؟

🗓️ 11 فروری 202316 سال پہلے، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 2007 کی میونخ سیکیورٹی

حج کے دوران 17 افراد کی جان بچانے والا فرشتہ نجات

🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے