جی ڈی اے نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کردیے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام انتخابات 2024 کے نتائج مسترد کردیے ہیں۔ جی ڈی اے اجلاس کے بعد سربراہ مسلم لیگ فنکشنل پیر پگارا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو، میں نے کہا کہ جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا، مجھے کہا گیا کہ زرداری صاحب کے ساتھ الائنس کر لو تو اپنی فنکشنل لیگ کی سیٹس مل جائینگی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ جی ڈی اے کے سامنے صفر لکھا ہوا ہے اور متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سامنے 15 لکھا ہوا ہے، یہ ریٹرننگ افسر (آر او) نے نہیں کیا ہے، یہ آر اوز کا کام نہیں ہے۔ پیر پگارا نے کہ کہ عمران خان میرا رشتے دار نہیں ہے لیکن میں نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پورا صوبہ زرداری کو دینا تھا، ہم اینٹی اسٹیٹ لوگ نہیں ہیں، یہ 2سیٹس بھی ہم واپس دے دیتے ہیں، جس ملک میں آپ کو عزت و انصاف نہ ملے تو پھر ہم پر امن احتجاج کریں گے۔ بعد ازاں جی ڈی اے نے 16 فروری بروز جمعے کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنے کا اعلان کردیا۔

پیر پگارا نے کہا کہ ہم قانون کے دائرہ میں رہ کر احتجاج کریں گے، ہمارے احتجاج میں ایمبولینسز کو کوئی نہیں روکے گا، ہم کوئی خیرات کی سیٹس نہیں لیں گے، جب تک شفاف انتخابات نہیں ہوتے ہم پر امن احتجاج کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ اگر آپ احتجاج کریں گے تو اسٹیبلشمنٹ آپ سے ناراض ہو جائے گی؟ جس پر پیر پگارا نے جواب دیا کہ اگر بیٹا، باپ سے ناراض ہوتا ہے تو وہ بھی گھر چھوڑ جاتا ہے۔

اس موقع پر جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی نے کہا کہ ہم احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھائیں گے، سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے، ہمارے دو ارکان اسمبلی حلف نہیں لیں گے، ہم دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے کریں گے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ نثار درانی نے الیکشن کو سبو تاژ کیا ہے، اس نے زرداری کو پورا پورا فائدہ پہنچایا ہے، ہم عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لاڑکانہ کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، جن پر فائرنگ ہوئی انہی پر مقدمات قائم کردیے گیے ہیں، آج مرتضٰی جتوئی صاحب اور عرفان اللہ مروت کے خلاف انسداد دہشتگردی کےکیسز بنا دیے گئے ہیں۔

صفدر عباسی نے بتایا کہ پیر پگارا احتجاج کی قیادت کریں گے، ہم جی ڈی اے کو پیر صاحب کی قیادت میں آگے لے کر جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان سے امریکی ذلت آمیز انخلا کی تحقیقات شروع

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سینئر ریپبلکن رکن

فیکٹ چیک: عمران خان کی جانب سے نواز شریف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو جعلی ہے

?️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

سینیٹ انتخابات آئیں اور قانون کے مطابق ہوں گے:سپریم کورٹ

?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی

افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیئے طالبان نے افغان حکومت سے ملاقات کا اعلان کردیا

?️ 16 مارچ 2021قطر (سچ خبریں) افغانستان میں 2 دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان دورے کا امکان

?️ 18 جولائی 2025 سچ خبریں: بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستانی ٹی وی

امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️ 7 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان

صیہونی کمانڈروں کا سب سے زیادہ ڈراؤنا خواب کیا ہے؟

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر صیہونی حکومت طویل عرصے تک لبنان کے جنوب میں

شہید نصراللہ کی قیادت کے 32 سال؛ فتح سے شہادت تک

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام سید حسن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے