?️
کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جی ایس پی پلس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے خلاف بیان بازی قومی مفاد کے خلاف خطرناک سازش ہے، کسی صورت قابل قبول نہیں۔ جی ایس پی پلس سٹیٹس نہ صرف ملک کو معاشی سہارا دیتا ہے بلکہ لاکھوں پاکستانیوں کے روزگار سے بھی براہِ راست جڑا ہوا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جی ایس پی جیسے حساس معاملے پر سیاسی مقاصد کے تحت بیان دینا دراصل قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ جھوٹ بولنا اور اس کو ڈھٹائی کے ساتھ مسلسل ہراتے رہنا ہے، یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز نے جی ایس پی پلس کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گفتگو میں بھارت نواز لوگ بھی موجود تھے لیکن انہوں نے بھی ایسی کوئی بات نہیں کی جیسی بات بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبران نے کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینا کہ جی ایس پی پلس کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی، حقائق کے برعکس ہے، عوام سب دیکھ اور سمجھ رہے ہیں کہ کس طرح مخصوص حلقے ملک کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور چلاتے رہے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کچھ لوگ ذاتی اور سیاسی مفادات کے لئے ملک کی عالمی ساکھ کو بھی داؤ پر لگانے سے بھی باز نہیں آرہے، پاکستان کی معیشت چیلنجز سے گزر رہی ہے، اس وقت اتحاد اور سنجیدگی کی ضرورت ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کچھ عناصر ذاتی مفادات کے لئے اسی ملک کے خلاف بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں، یہ رویہ قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے، قومی مفاد کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی، قوم ایسے طرزِ عمل کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔


مشہور خبریں۔
ملیحہ لودھی: ٹرمپ انتخابی جنگ کے دلدل میں پھنس گئے ہیں
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: پاکستان کے سابق نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ کا ماننا ہے
مارچ
فلسطینیوں کی پہلی تاریخی واپسی
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت
جنوری
لبنانی وزیر اعظم: یونیفل کے خلاف بار بار جارحیت ملک کے جنوب کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نے لبنان میں اقوام متحدہ کی
جون
فلسطین کی حمایت میں اسکاٹ لینڈ میں لوگ سڑکوں پر
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں فلسطین کے حامیوں نے
نومبر
غزہ سٹی کے بارے میں تل ابیب کے دعوے جھوٹے ہیں: غزہ اسٹیٹ انفارمیشن آفس
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے
ستمبر
ہم متحد چین کو مانتے ہیں:بھارت
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کے حوالے سے موجودہ صورتحال میں کسی بھی یکطرفہ
اگست
کیا انگلینڈ اور امریکہ کے درمیان معدنی معاہدے پرسمجھوتا ہوگا ؟
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: Tagus Shaw اخبار کے مطابق، برطانوی حکومت نے اعلان کیا
مارچ
فرانس نے متحدہ عرب امارات کو 60 رافیل لڑاکا طیارے فروخت کئے
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : باخبر ذرائع نے فرانسیسی صدر کے دورہ مشرق وسطیٰ
دسمبر