جہانگیر ترین نے احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی

?️

لندن (سچ خبریں)  جہانگیر ترین نے احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب شروع کیا تو چوروں اور ڈاکوؤں نے بغاوت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے برطانیہ میں انویسٹمنٹ کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر نے یہ بات گورنر پنجاب چودھری سرور کے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جب شوگر انڈسٹری کی آمدنی کی شفافیت سے متعلق دریافت کیا گیا تو جہانگیر ترین نے اپنا باغی گروپ بنا لیا۔

جہانگیر ترین نے احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب شروع کیا تو چوروں اور ڈاکوؤں نے بغاوت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ میں سرمایہ کاری کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ چور اور ڈاکو ضمانتیں کروا کر معمول کی زندگیاں بسر کرنے کے لیے واپس لوٹ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایجوئیر روڈ اور پارک لین سابق پاکستانی حکمرانوں سے بھری ہوئی ہیں۔ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان سے بد دل نہ ہوں اور عوام کو صبر کا درس دیں۔صاحبزادہ جہانگیر نے وزرا اور مشیران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو صورتحال سے آگاہ کریں۔ خیال رہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور گذشتہ دنوں سے لندن میں موجود تھے ۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے لندن میں کئی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جبکہ لندن میں گورنر پنجاب چودھری سرور کے اعزاز میں کئی تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لندن میں قیام کے دوران ایک نیا پنڈورا باکس کھولا اور گذشتہ روز دئے گئے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نے چھ ارب ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا ہے، دو ارب ڈالر سالانہ ملیں گے جو امداد نہیں قرض ہوگا۔ لندن میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے۔

مشہور خبریں۔

بجٹ گمراہ کن اور فراڈ ہے، عوام کے گلے پر چھری پھیری گئی، عمر ایوب خان

?️ 18 جون 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی

صہیونیوں کے رمضان المبارک پروگرام پر حملہ سے 19 فلسطینی زخمی

?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں:  فلسطینی ذرائع ابلاغ نے پیر کی صبح باب العمود اور

احترام اور ترقی؛ تہران ریاض تعلقات کا نیا عنوان

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایران اور سعودی عرب کے

اسٹاک ایکسچینج میں 807 پوائنٹس کی زبردست تیزی

?️ 21 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم

واشنگٹن ایف بی آئی دفتر کے قریب فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات

?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے دفتر کے

مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے انعقاد سے دشمنوں میں غصہ

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:قدس شریف کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ اکرام صبری نے

اردگان نے صہیونی حکومت کے بارے میں اپنا موقف کیوں تیز کیا؟

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر اردگان نے حال ہی میں نیویارک میں صیہونی

بھارت کا مغرب کو انتباہ: دہشت گردی کے خلاف خاموشی کے سنگین نتائج ہوں گے

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: ہندوستانی وزیر خارجہ نے خطے میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے