🗓️
کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے جوابی آپریشن کیا تو 24 گھنٹے سے پہلے بھارت بھی بات چیت کیلئے تیار ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتاہوں، پوری قوم کو بھی مبارکباد اور سلام پیش کرتا ہوں کہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، بھارت کو جس طرح جواب دیا ہے پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان نے 3 دن سے بھارت کی جارحیت کو برداشت کیا اور دفاع میں جواب دیا، پاکستان ایئرفورس نے تاریخ رقم کی ہے اور بھارت کے 5 جہاز گرائے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک فضائیہ نے وہ جہاز بھی گرائے جو آج تک کسی نے نہیں گرائے، ہماری افواج میں وہ صلاحیت ہے کہ منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت کے 100 سے زائد ڈرون حملے ناکام بنائے اور منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے واضح کہا تھا جب ہم جواب دینگے تو دنیا دیکھے گی اوراس کی گونج ہوگی، پاکستان کے جواب کی گونج ایسی تھی کہ بھارت بات چیت کیلئے تیار ہوگیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر حملہ کیاگیا ہے، بھارت عالمی معاہدوں پر ایسے حملے کرےگا تو مستقبل میں کیسے بھروسہ کیاجائیگا۔
بھارت کیساتھ بات چیت میں ایسے مسائل پر بھی توجہ دلانا پڑےگی، پاکستان کی کامیابی ہے کہ بھارت شروع میں کیا کہہ رہا تھا آج کیا کہہ رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے کہا ہم جنگ کریں گے ہم نے کہا اپنا بھرپور دفاع کریں گے، ہر سطح پر ہم نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور منہ توڑ جواب دیا ہے، جیت پاکستان کی اور ہماری عوام کی ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت مثبت انداز میں چلے، پاکستان اور بھارت کے درمیان امن ہوگا تو دونوں طرف کی عوام کی خوشحالی ہوگی۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیاری
🗓️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:جبکہ کئی عرب ممالک فلسطینیوں کے جبری انخلاکے خلاف اپنی
مارچ
نبیہ بیری سے ملاقات کے بعد امریکی حکومت کے ایلچی کے بیانات
🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی حکومت کے ایلچی آموس ہوکسٹین نے لبنانی پارلیمنٹ کے
نومبر
وزیراعظم کے تحائف کے حوالے سے شہباز گل کا اہم بیان
🗓️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل
ستمبر
غزہ کے خلاف ٹرمپ کے سازشی مؤقف پر فلسطینی گروپوں کا شدید ردعمل
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر
فروری
انسٹاگرام نے بچوں کو خوشخبری سنا دی، نئے ورژن کی تیاری پر کام جاری
🗓️ 20 مارچ 2021نیوریارک(سچ خبریں)سوشل نیٹ ورکنگ سروس انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا
مارچ
یمن کے خلاف ممنوعہ امریکی اور برطانوی ہتھیاروں کا استعمال
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:مقامی یمنی ذرائع نے سعودی اتحاد کی بارودی سرنگوں اور بموں
اگست
مقبوضہ علاقوں میں خوف کا غلبہ
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں قدس شہر نے ایک ایسی کارروائی کا مشاہدہ کیا
جنوری
پاکستانی مزدورں کی ہلاکت، وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران سے کارروائی کا مطالبہ
🗓️ 13 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے
اپریل