جنیوا میں اصولی مؤقف اختیار کرنے پر ایرانی سفیر پاکستان کے شکر گزار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جنیوا میں ایران کے حق میں اصولی مؤقف اختیار کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک بیان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں ایران مخالف قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا اصولی کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے خلاف غیر منصفانہ قرارداد پر ووٹنگ کا مطالبہ کر کے جرات مندانہ اقدام کیا، ایران کے خلاف سیاسی اور بلا جواز اقدامات کو تیسری مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ 12 روزہ جارحیت، بیرونی حمایت یافتہ ہنگامے اور عالمی اداروں کے غلط استعمال کی کوششیں ناکام ہوئیں، پاکستان کی حمایت انصاف، انسانی حقوق، کثیرالجہتی نظام اور قومی خودمختاری سے وابستگی کی عکاس ہے۔

سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران پاکستان کی اس اصولی اور مستقل حمایت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

کیا حماس کی شکست ممکن ہے؟: برطانوی میگزین کی رپورٹ

?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: ایک برطانوی میگزین نے تل ابیب اور حماس کے درمیان

صیہونیوں کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا بھر میں صہیونیوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش

وفاقی بجٹ کی تیاری ، مشاورت کیلئے آئی ایم ایف کا وفد کل اسلام آباد پہنچے گا

?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی بجٹ 2025ء کی تیاری اور مشاورت کیلئے

فلسطینی مزاحمت نے "عظیم تر اسرائیل” کے مذموم خواب کو کیسے چکنا چور کیا؟

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں ایک حقیقت جو خاص طور پر

غزہ میں لبنان معاہدے پر عمل کیوں نہیں ہوتا؟

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اسرائیلی صحافی اور تجزیہ کار شائ گولڈن

مراکش کے 36 شہروں میں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے دورے کے بعد مراکش کے مختلف شہروں

آنروا کا  مغربی کنارے میں صہیونی تشدد کے حوالے سے انتباہ 

?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق، فیلیپ لازارینی نے

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے بھارتی تحقیقاتی ادارے کے دفتر میں حاضر ہونے سے انکار کردیا

?️ 24 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے