?️
اسلام آباد (سچ خبریں) جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت نے اپوزیشن کو مل کر آگے بڑھنے کی دعوت دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی وابستگی سے بالاترہوکر قومی مفاد میں آئینی ترمیم پراتحاد ضروری ہے، اپوزیشن آئے اورجنوبی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کیلئے آگے بڑھیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی آسانی ، سہولت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی ترقیاتی رابطہ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ، ہمیں مل کر آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق رائے کو یقینی بنانا چاہیے ، تحریک انصاف کے منشورمیں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے، اپوزیشن اسے حقیقت بنانے میں ہمارا ساتھ دے۔
خیال رہے کہ اسی معاملے پر2 روز قبل سینیٹ اجلس میں میں شاہ محمود قریشی اور پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی میں گرما گرم بحث بھی ہوئی ، سینیٹ اجلاس میں وزیرخارجہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پرآمنے سامنے آئے اس دوران شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ صوبوں کے قیام کے لیے 2 تہائی اکثریت چاہیے ، جس پر سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا مطالبہ نہیں کیا صوبے کا مطالبہ کیا تھا ، جنوبی پنجاب صوبے کے لیے حکومت کے پاس اکثریت نہیں تو ہم سے بات کریں ، اس معاملے پر کسی سیاسی جماعت سے بات ہوئی ہی نہیں ہے ، جب ہماری حکومت تھی تو ہمارے پاس سادہ اکثریت بھی نہیں تھی لیکن اس کے باوجود اتفاق رائے سے 104 ترامیم کی گئیں۔
بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے پر پیپلز پارٹی سے ساتھ دینے کا وعدہ مانگ لیا ، ۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کبھی لیٹ نہیں ہوتا ، اگر نیت درست اور آپ واقعی چاہتے ہیں کہ صوبہ بنے تو پیپلز پارٹی ساتھ دینے کا وعدہ کرے ، بات آگے لے کر چلتے ہیں اوروں سے بات اور اتفاق رائے کی کوشش کرتے ہیں ، جو انتظامی طور پر ممکن تھا وہ اقدامات ہم نے کیے ہیں تاکہ ایک سمت دے دیں آئینی ترمیم اور قرارداد درکار ہے، اس کے لیے ہم سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی پارلیمنٹیرینز کا حکومت پر عدم اعتماد
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایمینوئل میکرون کی حکومت کے متنازعہ پنشن پلان پر ردعمل کے
مارچ
ہواوے کی اسمارٹ واچ خریداری کیلئے پیش کر دی گئی
?️ 6 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں) ہواوے کی اسماٹ واچ ایک ایسی واچ ہے جسے
مئی
سیکورٹی فورسز نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ، 15سے زائد خوارج ہلاک
?️ 28 دسمبر 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ
دسمبر
مخالفین نے پی ٹی آئی انٹرا-پارٹی انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کو اس کے مخالفین نے انٹرا
دسمبر
"زامیر” فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: نیتن یاہو و کا بیٹا
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: نیتن یاہو و کے بیٹے یائر نیتن یاہو و نے
اگست
وزیر اعظم کا قومی اور صوبائی اسمبلی ارکان کے لئے کروڑوں کا بڑا اعلان
?️ 28 جنوری 2021وزیر اعظم کا قومی اور صوبائی ارکان کے لئے کروڑوں کا بڑا
جنوری
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے، ایاز صادق
?️ 4 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قائمقام صدر اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز
اکتوبر
غزہ کی پٹی کے شمال میں قابضین کی جارحیت سلسلہ جاری
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک بیان میں حماس نے اس بات پر زور دیا
دسمبر