?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے چینی عوام، عسکری قیادت اور پیپلز لبریشن آرمی کے تمام رینکس کو دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین کی غیر معمولی ترقی اور تیز رفتار جدیدیت میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہا، جس نے عوامی جمہوریہ چین کو امن، استحکام اور خوشحالی کا ایک اہم ستون بنا دیا ہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی سیکیورٹی کے تناظر میں چین کو استحکام کا ضامن قرار دیا۔
اپنے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور چین کے دیرینہ اور آزمودہ، آہنی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور اس منفرد تعلق کو ہر شعبے میں مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر تعاون کو آگے بڑھانے، دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور علاقائی ہم آہنگی و ترقی کے فروغ کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تقریب سول و عسکری حکام، میڈیا نمائندگان، کاروباری رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے اراکین سمیت معزز شرکاء کی موجودگی سے بھرپور تھی، جو اس شراکت داری کی وسیع تر حمایت کو ظاہر کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ جاری رہے گی، چاہے امریکہ کچھ بھی کہے!:صیہونی مذاکرات کار
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: صیہونی اعلی مذاکرات کار دانیئل لیوی نے اعلان کیا کہ
جون
ضمنی انتخابات: پرویز الہیٰ کی درخواست پر عدالت کا حامیوں، اہل خانہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
?️ 19 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے 21 اپریل کو ہونے ضمنی انتخابات
اپریل
جہاں قدرتی گیس دستیاب نہیں، وہاں ایل پی جی پلانٹ لگائے جائیں، بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظور
?️ 20 مئی 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی نے 9 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں اور
مئی
کیا ایران اور امریکہ کے درمیان فنی مذاکرات بھی غیرمباشرت ہوں گے؟
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں: ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے فنی مذاکرات
اپریل
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاری شروع کردی
?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن
مئی
عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی عراق کے صوبہ موصل میں واقع ترکی کے ایک فوجی
جنوری
صدرِ مملکت عارف علوی بھی کورونا کا شکار ہو گئے
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران کان کے بعد صدرِ مملکت عارف
مارچ
پی ڈی ایم اے کا پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بارے الرٹ جاری
?️ 20 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے پنجاب نے شدید بارشوں کے
اگست