جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کی خواتین سمیت 9 افراد کی ضمانت منظور

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے روبینہ جمیل اور دیگر 8 افراد کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور جب کہ سابق ایم این اے عالیہ حمزہ اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت 39 افراد کی ضمانت مسترد کردی۔

سرور روڈ پولیس نے 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے دوران جناح ہاؤس پر حملہ کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملک گیر احتجاج کیا تھا جو پرتشدد رخ اختیار کر گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے پریذائیڈنگ جج ارشد جاوید نے سابق ایم این اے روبینہ جمیل، سوشل میڈیا کارکن صنم جاوید، افشاں طارق، شاہ بانو، عاشیمہ شجاع، مبین قادری، سید فیصل اختر، علی حسان اور محمد قاسم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کیں۔

قبل ازیں عدالت نے مرکزی ایف آئی آر میں روبینہ جمیل کو ضمانت دی تھی، تاہم انہوں نے حال ہی میں پولیس کی جانب سے شامل کی گئی نئی دفعات کے تحت الزامات میں ضمانت کے لیے ترمیم شدہ درخواست دائر کی۔

ایڈووکیٹ فیصل باجوہ نے روبینہ جمیل اور دیگر ملزمان کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس درخواست گزاروں کے خلاف کوئی خصوصی اور براہ راست ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں پر عمومی الزامات عائد کیے گئے جب کہ پولیس تفتیش نے کسی بھی الزام کے حوالے سے ان کے مخصوص کردار کی وضاحت نہیں کی۔

وکیل نے استدلال کیا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ مشتبہ افراد خاص طور پر وہ خواتین جن کا ایف آئی آر میں کوئی خاص کردار نہیں، وہ بعد از گرفتاری ضمانتی ریلیف کی مستحق ہیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے ریاست کے خلاف جرم کیا، انہوں نے کہا کہ خواتین ہونے کی بنیاد پر فسادات اور انارکی پھیلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

تاہم جج نے 9 ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ اے ٹی سی جج نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ، سابق آرمی چیف کی نواسی خدیجہ شاہ، سامعہ اسد اور روبینہ خان سمیت 39 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

ملزمان 9 مئی کے احتجاج سے متعلق دیگر مقدمات میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی سے متعلق دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کا مزید جسمانی ریمانڈ مسترد کر دیا۔

نصیر آباد پولیس نے کلمہ چوک پر کنٹینر اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی دفاتر کو نذرآتش کرنے کے کیس میں دونوں رہنماؤں کو عدالت میں پیش کر کے مزید تحویل کی استدعا کی۔

جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کو 7 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ کاروائی کرنے والے مجاہد کے اہلخانہ کی گرفتاری

🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ

غزہ کی جنگ کو ختم کرنے کا واحد راہ حل

🗓️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون، جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی

صنعا پر سعودی جنگجوؤں کے وحشیانہ حملے

🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں: سعودی لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمنی دارالحکومت صنعا کو

حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے بدھ کی شام ایک تقریر میں کہا

سی سی پی او لاہور کی معطلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد

🗓️ 8 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی

بینائی متاثر کرنے والے انجکشن منتقلی کے دوران آلودہ ہوگئے تھے، نگران وزیر صحت پنجاب

🗓️ 17 اکتوبر 2023لاہور:(سچ خبریں) پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا

بائیڈن انتظامیہ کے لیے تباہ کن خبر

🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:جو بائیڈن انتظامیہ میں ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے

بھارتی پنجابی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی، بولی وڈ میں ہوئی تو کام کروں گی، نادیہ افگن

🗓️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے