?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے جمیل احمد کو 5 سال کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا گورنر مقرر کردیا۔فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمیل احمد کو وفاقی حکومت کی سفارش پر صدر پاکستان کی منظوری سے 5 سال کی مدت کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات کیا گیا ہے
26 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والے جمیل احمد ایک ماہر بینکر ہیں، وہ اس سے قبل مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے جمیل احمد کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔
جمیل احمد سے قبل عہدے پر تعینات رہنے والے ڈاکٹر رضا باقر کی 3 سالہ مدت 4 مئی کو ختم ہو گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالا تھا۔
جمیل احمد نے 11 اپریل 2017 سے 15 اکتوبر 2018 تک اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر (بینکنگ اور ایف ایم آر ایم) کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔
بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات ہونے سے قبل، انہوں نے آپریشنز، بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشنز ڈیپارٹمنٹ، ڈیولپمنٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ اور فنانشل ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ گروپ ہیڈ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
وہ سعودی عربین مانیٹری ایجنسی (سما) کے لیے بھی کام کر چکے ہیں۔
مرکزی بینک کی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے بینکنگ سسٹمز کی پالیسی، ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل اور ان کے مالی استحکام کی نگرانی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان میں الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز کے لیے ضوابط کی تشکیل اور اجرا کے عمل کی نگرانی کی۔
نئے تعینات ہونے والے گورنر اسٹیٹ بینک نے فوری ادائیگیوں کے نظام راست ، ڈیجیٹل بینکنگ کے ضوابط اور اسٹیٹ بینک کے نالج مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے قائم اسٹیئرنگ کمیٹیوں کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
جمیل احمد نے ایس بی پی اور ورلڈ بینک کی جانب سے مشترکہ تیار کی گئی پاکستان کی قومی ادائیگی کے نظام کی حکمت عملی کی تشکیل اور اجرا کے عمل کی بھی نگرانی کی۔
نئے تعینات ہونے والے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے 1988 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے مکمل کیا۔
وہ 1994 سے انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر، 1993 سے انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے فیلو ممبر اور 1992 سے فیلو ممبر انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ سیکریٹریز آف پاکستان ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کب تک امریکہ سے دور رہے گا؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:2019 سے سعودی عرب کے امریکہ سے ہٹنے اور ساتھ ہی
جولائی
جموں کشمیر میں موسلا دھار بارش، ریڈ الرٹ جاری۔
?️ 26 اگست 2025 جموں: (سچ خبریں) جموں و کشمیر میں گتزشتہ روز دوسرے دن
اگست
امریکی فوج کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے ؟
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل اور سابق اعلیٰ عہدیدار ڈان
اکتوبر
اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا
جولائی
غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید، کچھ زخمی
?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: ایک طبی ذریعے کے مطابق، 63 سالہ خالد حماد
فروری
دھماکے کے وقت چینی سفیر وہاں موجود نہیں تھے:دفتر وزیر خارجہ
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر
اپریل
پاکستان ایف اے ٹی ایف کے تمام تکنیکی لوازمات پورا کر چکا ہے
?️ 23 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
جون
بائیڈن نے آج اسٹریٹجک تیل کے ذخائر سے دستبرداری کا اعلان کیا
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن منگل کو
نومبر