جمہوری حکومتیں بلدیاتی نظام مؤثر انداز میں نافذ کرنے میں ناکام رہیں۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جمہوری حکومتیں بلدیاتی نظام مؤثر انداز میں نافذ کرنے میں ناکام رہیں۔

تھنک فیسٹ 2026 کے دوسرے روز تقریب سےخطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ18ویں ترمیم کا اہم جذو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تھا، اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونے تک ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایوب خان، جنرل ضیا اور جنرل مشرف نے لوکل گورنمنٹ کا سہارا لیا، تینوں بڑے ڈکٹیٹرز نے لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دیے جو کسی سیاسی حکومت کو 9،9 سال میسرنہیں ہوئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سیاست دان اس چیز سے بھی گریز کرتے ہیں، بلدیاتی نظام مؤثر انداز میں نافذ کرنے میں ہم ناکام رہے، نفاذ میں ناکامی کی وجہ سے ہی 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا کہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کی ناکامی کی اہم وجہ بیوروکریسی کا اثرانداز ہونا ہے جو اِس نظام میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی ہے، سیاست دانوں نے اگر اپنے اختیارات لینے ہیں تو مقامی لوگوں کو بااختیار بنانا ہو گا، ورنہ اسی طرح مختلف قسم کی بیوروکریسی کے درمیان فٹ بال بنیں رہیں گے۔

وزیرَدفاع نے مزید کہا کہ اِسی طرح اقتدار میں کبھی اچکن والے اور کبھی وردی والے آ جاتے ہیں، لوکل گورنمنٹ کسی کے لیے خطرہ نہیں ہوتی بلکہ اِس سے تمام ادارے محفوظ رہتے ہیں، پتہ نہیں سیاستدان اِس سے خود کو کیوں غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور نہیں ہوگی؛ وجہ؟

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ لبنان میں حزب اللہ کے

اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار

?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں

پٹرول کی قیمتوں کو روکنے کے لیےاسپین حکومت کی کوششیں رائیگاں

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  اسپین کے چوتھے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اخبار،

بچوں کی حفاظت کے لیے انسٹاگرام کی جانب سے نئے فیچرز متعارف

?️ 29 جولائی 2021نیو یارک( سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے بچوں

جان بوجھ کر سیاسی افراتفری کی کوشش کی گئی، اتحادی حکومت نے سازشوں کو دفن کیا، وزیراعظم

?️ 26 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں

عراق کے صوبہ دیالہ میں داعش کے خلاف الحشد الشعبی کا وسیع فوجی آپریشن

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالہ میں الحشد الشعبی فورسز کے آپریشنز کمانڈ

مصر اور صیہونی ریاست کے درمیان پس پردہ کشیدگی؛ رفح کراسنگ کا مستقبل کیا ہوگا؟

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں غزہ کی پٹی میں صیہونی ریاست کے

کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا، راناثناء اللہ

?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے