🗓️
کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر کے بعد امن و امان کی ناقص صورتحال، بجلی کے بلوں میں اضافے، چینی اور آٹا مافیا کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تمام صوبوں میں ریلیاں نکالے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نور حق کراچی میں عیدالفطر کے موقع پر مرکزی، صوبائی و مقامی ذمہ داران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر اللہ کا انعام ہے اور رمضان المبارک کا نعم البدل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر مسلمان خوشیاں مناتے ہیں اور ان کے ساتھ غیر مسلم بھی شریک ہوتے ہیں، فلسطین کی صورت حال ہم سب کو غمگین کررہی ہے، عید کے پہلے اور دوسرے روز اسرائیل نے فلسطین میں کھیلتے ہوئے بچوں پر بمباری کی اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے فلسطینی ملبے کے ڈھیر پر رہنے پر مجبور ہیں، وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل پر اللہ کا عذاب آئے گا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو بم و بارود فراہم کرنے میں امریکا کا ہاتھ ہے، حکومت و اپوزیشن رہنما سب امریکا کی مذمت کرنے کے بجائے امریکا کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دو صوبے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، حکومت کی طرف سے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا، جس سے اتحاد پیدا ہو، جب اپنے ہی لوگوں کو محروم کریں گے تو لوگوں میں غم و غصہ پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے ملک کے حالات ٹھیک کرنے کا راستہ گریٹر ڈائیلاگ ہے، امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو مشورہ دیا کہ افغانستان سے ڈائلاگ کیے جائیں۔
مشہور خبریں۔
سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کامطالبہ شفافیت کی بنیاد پر کیا گیا،وزیراعظم
🗓️ 23 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے
فروری
سفرا کے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر فواد کا چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ
مئی
بائیڈن انتظامیہ کا تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے پر غور
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت اور جزیرے پر علیحدگی پسندانہ
اگست
سینیٹ کمیٹی: صہیونیت اپنانے، اسکی تبلیغ و اشاعت پر 3 سال قید و جرمانے کا بل منظور
🗓️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے صہیونیت
نومبر
اسلامی دنیا ناانصافی اور ظلم کا شکار ہے:ترک صدر
🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:استنبول میں مسلم ورلڈ جوڈیشل کانفرنس میں ترک صدر نے مہاجرین
دسمبر
حزب التحریر کے ارکان افغانستان میں داعش کے لیے پروپیگنڈے کے الزام میں گرفتار
🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: طالبان کی انٹیلی جنس فورسز نے حزب التحریر کے متعدد
جنوری
ایران کے ساتھ بات چیت اچھی ہو رہی ہے: ٹرمپ
🗓️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان
اپریل
اردن میں امریکہ کے خلاف مظاہرے
🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:اردن کے دارالحکومت امان نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم
نومبر