🗓️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ کیس کے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 9 مئی واقعات کا مرکزی ملزم قرار دے دیا ہے۔
میڈیا کے مطابق جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہیں،گواہوں کے بیانات موجود ہیں ، عمران خان نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو سرکاری تنصیبات جلانے کا کہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر بھی نکلنے کا کہا تھا۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ 24 فروری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے فسادات اور دیگر سے متعلق 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
عراقی عدالت کا سابق وزیر تیل کے بارے میں کیا فیصلہ ؟
🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں:بغداد کے الکرخ عدالت نے آج مصطفیٰ الکاظمی کے دور میں
اگست
نصراللہ نے اپنی دھمکیاں تیز کی
🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر
جولائی
100 گاڑیوں پر مشتمل ترک قافلے کی ادلب آمد
🗓️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: 100 گاڑیوں پر مشتمل ترک فوج کا قافلہ جس میں ٹینک
اکتوبر
غزہ کی اکثریت امداد پر انحصار کرتی ہے:یورپی یونین کے سینئر عہدیدار
🗓️ 12 جون 2024سچ خبریں: یورپی کمیشن کے کرائسس مینجمنٹ کمشنر نے غزہ میں انسانی
جون
نیتن یاہو نے حماس کی جنگ بندی کی نئی پیشکش مسترد کر دی
🗓️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے عرب ثالثوں اور عالمی
مارچ
شیخ رشید کا نئے الیکشن کے حوالے سے دعوی
🗓️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر
جولائی
ایرانی سپریم لیڈر نے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 16 اپریل 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ویانا
اپریل
ٹک ٹاک کے خلاف والدین کا عدالت سے رجوع
🗓️ 4 جون 2021ایمسٹرڈم(سچ خبریں) ہالینڈ میں والدین نے ٹک ٹاک کے خلاف عدالت سے
جون