?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے جمعہ کو انتخابات کے التوا کے خلاف سماعت کے حوالے سے اپنے اضافی نوٹ میں فروری میں جاری کردہ ایک مختصر حکم سے متعلق اپنے مؤقف کی وجوہات بیان کردیں۔
جسٹس یحیٰی آفریدی نے اپنے حکم میں میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق تینوں کارروائیوں کو عدالت عظمیٰ میں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔
اس ضمن میں نوٹ میں جسٹس آفریدی نے لکھا کہ جیسا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں زیر التوا موجودہ تینوں کارروائیوں کو قبل از وقت قرار دے کر فیصلہ کیا تھا کہ وہ قابل سماعت نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ بینچ پر بیٹھنا اور مذکورہ درخواستوں کی سماعت کرنا مناسب نہیں ہوگا، میری جانب سے موجودہ معاملات کی سماعت کے دوران پاس کردہ کوئی بھی نتائج یا ریمارکس متعلقہ ہائی کورٹس کے سامنے زیر التوا درخواستوں/اپیل میں فریقین کے متنازع دعووں کو متاثر کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ 27 فروری کو از خود نوٹس کی سماعت کرنے والا 9 رکنی بینچ 5 رکنی رہ گیا تھا جب جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنی بینچ میں شمولیت کو چیف جسٹس کی صوابدید پر چھوڑ دیا تھا۔
جسٹس آفریدی نے یاد دلایا کہ کس طرح پنجاب میں انتخابات کے اعلان سے متعلق سنگل بینچ کے 10 فروری 2023 کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا تھیں، جب کہ پشاور ہائی کورٹ بھی خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے ریلیف کی درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔
انہوں نے اس جلد بازی کا ذکر کیا جس کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے درخواستوں پر کارروائی کی اور ان کا فیصلہ کیا تھا اور اس طرح کے فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیلوں میں چیلنج کردیا گیا تھا۔
تاہم وہ واقعات جن کی وجہ سے سپریم کورٹ کے سامنے موجودہ کارروائی کا آغاز ہوا وہ واضح طور پر مختلف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ’اس کے مطابق میری پختہ رائے ہے کہ فریقین کے اپیل کے حق کے تحفظ کے لیے اصل دائرہ اختیار کو استعمال کرنے میں تحمل کے اصول کا احترام کیا جانا چاہیے اور اسے برقرار رکھا جانا چاہیے، اور عدالت عظمیٰ کے سامنے زیر التوا تینوں کارروائیوں کو قبل از وقت اور ناقابل سماعت ہونے کی وجہ سے اس مرحلے پر آگے نہیں بڑھایا جانا چاہیے۔
جسٹس یحیٰی آفریدی نے مزید کہا کہ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ ہائی کورٹس زیر التوا معاملات کو تیزی سے آگے بڑھائیں گی۔
مشہور خبریں۔
ایف بی آئی کے اہلکاروں کا ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وفاقی پولیس افسران نے فلوریڈا
اگست
ٹرمپ نے ارجنٹائن پر چین سے دور رہنے کے لیے دباؤ ڈالا
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ نے ارجنٹائن کے حکام پر ملک میں چین
اکتوبر
پاکستان بارکونسل کا الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بارکونسل نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر تشویش کا
فروری
انڈونیشیایی حکومت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کر لیے
?️ 1 ستمبر 2025انڈونیشیایی حکومت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کر لیے انڈونیشیا میں ارکانِ
ستمبر
ٹک ٹاک کا صارفین کی سہولت کیلئے اہم اعلان
?️ 23 جون 2021بیجنگ(سچ خبریں)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کی سہولت کے
جون
شام کے بحران کو سبوتاژ کرنے کے ذمہ دار مغربی ممالک ہیں:شام
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے منگل کی رات کہا
نومبر
صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کی فتح کا بنیادی عنصر میدانوں کا اتحاد
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:آج ہم مقبوضہ فلسطین میں بہادرانہ کارروائیوں اور صیہونی حکومت کے
مئی
پاکستان نے فلسطین کو یو این جنرل اسمبلی کی رکنیت دینےکی قرارداد کی بھرپور حمایت کی، دفتر خارجہ
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان نے
مئی