?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہین عدالت کیس کے تحریری فیصلے میں اینکر پرسن طلعت حسین، وقاص ملک ایڈووکیٹ اور مطیع اللہ جان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کی درخواست پر توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے سیکشن 11 کے تحت توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔
مزید کہا گیا کہ ریفرنس اور دعووں کی بنیاد پر اینکر پرسن طلعت حسین، وقاص ملک ایڈووکیٹ اور مطیع اللہ جان کو نوٹس جاری کیے جائیں، یہ افراد آئندہ سماعت سے پہلے اپنے جواب عدالت میں جمع کرائیں۔
تحریری فیصلے کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا )کو بھی نوٹس جاری کیا جائے، پیمرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیر بحث انٹرویوز کا ٹرانسکرپٹ تیار کرے اور اسے آئندہ تاریخ کو عدالت میں پیش کرے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں سینئر اینکر پرسن حامد میر، صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کو عدالتی معاون مقرر کیا جاتا ہے، اسی طرح سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ احمر بلال صوفی اور سید احمد حسن شاہ ایڈووکیٹ بھی عدالت کی معاونت کریں گے۔
تحریری فیصلے کے مطابق کیس کی سماعت 30 مئی 2024 کو دوبارہ ہوگی۔
خیال رہے کہ 7 مئی کو ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے لکھا گیا خط سامنے آیا تھا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے لکھا تھا کہ بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
اس سے قبل 6 مئی کو جسٹس بابر ستار نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں انہیں نشانہ بنانے والی سوشل میڈیا مہم کے بارے میں بتایا تھا، خط میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ آڈیو لیکس کیس میں مجھے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پیچھے ہٹ جاؤ۔
بعد ازاں، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کے خلاف ہتک آمیز اور بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کی خفیہ معلومات پوسٹ اور ری پوسٹ کی جا رہی ہیں، جسٹس بابر ستار، اُن کی اہلیہ اور بچوں کے سفری دستاویزات سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یروشلم میں 5 امریکیوں کے زخمی ہونے پر واشنگٹن کا ردعمل
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے آج
اگست
سوارا بھاسکر بھی نصرت فتح علی خان کے مداحوں کی فہرست میں شامل
?️ 22 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے شہنشاہ قوالی
اکتوبر
قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل
?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم کی
فروری
براڈ شیٹ کیس کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے: شبلی فراز
?️ 26 جنوری 2021براڈف شیٹ کیس کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی
جنوری
غزہ کی جنگ نے فلسطینیوں کو کیا دیا؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: قطر کی ثالثی میں غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں
دسمبر
برطانیہ نے سلامتی کونسل میں کیا کیا؟
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے کا کہنا ہے
جولائی
عراق کو امریکی فوجی مشوروں اور تربیت کی ضرورت ہے:عراقی وزیر اعظم کے ترجمان
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی وزیراعظم کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس ملک
دسمبر
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس
مارچ