🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر اسپتال میں زیر علاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ زندگی سب کا بنیادی حق اور صحت اس کا اہم ترین حصہ ہے، ویکسینیشن کے باوجود ہم دونوں میاں بیوی کورونا کی ڈیلٹا قسم کے وائرس کا شکار ہوئے۔
یہ بات انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کئی روز سے کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر اسلام آباد کے مقامی نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اسپتال سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہےکہ زندگی سب کا بنیادی حق اور صحت اس کا اہم ترین حصہ ہے، میں اور میری اہلیہ دونوں کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے اور تمام تر احتیاط کے باوجود ہم دونوں ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہوئے۔
جسٹس فائزعیسی کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتال میں بہترین علاج ہورہا ہے، ڈاکٹروں کی ٹیم کا نہایت شکر گزار ہوں، بدقسمتی سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں سماجی فاصلے کی پابندی پرعمل درآمد نہیں ہورہا۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی نماز کےدوران بھی ایس او پیزکی خلاف ورزیاں ہوئیں، اسلام آباد کی فیصل مسجد میں لوگوں نے کندھے سے کندھا ملاکر نماز عید ادا کی تھی، وبا کےدوران احتیاط کے حوالے سے اسلامی احکامات واضح ہیں۔
جسٹس فائزعیسیٰ کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال کے دوران موجودہ حالات کسی جنگ سے کم نہیں، ٹی وی اور ریڈیو پرکورونا ماہرین سے عوام کو آگاہی دلوائی جائے، وبا سے نمٹنا ہماری مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جسٹس فائز عیسٰی کا آکسیجن سیچوریشن لیول کم ہوگیا تھا تاہم اب ان کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ تھے۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ بندی کے دن صہیونی میڈیا کے بیانات
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: اپنے سینئر تجزیہ کار نہم برنیا کی طرف سے لکھی
جنوری
کیا فلسطینی عوام بھی طوفان الاقصیٰ کی حامی ہے؟
🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: قابضین کے خلاف قابل فخر آپریشن طوفان الاقصیٰ کے اچانک
اکتوبر
’ہیڈ ہنٹنگ فرمز‘ کی خدمات حاصل کرنے کا بھی وزیر اعظم کا اختیار ختم
🗓️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلز کی تعیناتیوں
اپریل
سعودی حکام خانۂ خدا کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے حج کے معاملے
جون
پاک فوج کا بہاول نگر واقعہ کی مشترکہ انکوائری کا اعلان
🗓️ 13 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج نے بہاول نگر واقعہ کے ذمہ داران
اپریل
صیہونی افواج کے ساتھ جھڑپ میں درجنوں فلسطینی گرفتار اور زخمی
🗓️ 22 ستمبر 2022صہیونی فورسز نے آج جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں
ستمبر
چین اور مغربی طاقتوں کے مابین کشیدگی، جو بائیڈن نے اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا
🗓️ 28 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے چین اور مغربی طاقتوں کے
مارچ
حماس عارضی جنگ بندی کی مخالفت کیوں کر رہی ہے؟
🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: عربی اور عبرانی ذرائع کی رپورٹوں میں غزہ میں فلسطینی
دسمبر