?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نےعہدے کا حلف اٹھالیا ، چیف جسٹس گلزاراحمد نے جسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیا ۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان ، اٹارنی جنرل،ایڈیشنل اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل ، صدرسپریم کورٹ بار،وی سی پاکستان بار،سینئر وکلا نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی حلف برادری تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ہال میں ہوئی، تقریب میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نےعہدےکاحلف اٹھایا، چیف جسٹس گلزاراحمد نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان ، اٹارنی جنرل،ایڈیشنل اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل ، صدرسپریم کورٹ بار،وی سی پاکستان بار،سینئر وکلا نے شرکت کی۔خیال رہے یہ ملکی تاریخ میں پہلاموقع ہے ، جب کسی خاتون جج نے پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں اپنا منصب سنبھالا ہے، چیف جسٹس گلزاراحمد نے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کیلئے جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کیا تھا۔
یاد رہے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے ان کیمرہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔پارلیمانی کمیٹی کے ججز تقرری کے اجلاس کی صدارت فاروق ایچ نائیک نے کی تھی، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کر لیا تھا۔
مشہور خبریں۔
کیا اردغان اسرائیل کے لیے خطرہ ہے؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: رائی ال یوم اخبار نے صیہونی حکومت اور ترکی کے
جون
برطانیہ میں سعودی شاہی خاندان کی کچھ جائیداد فروخت
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی شہزادوں نے برطانیہ میں مبینہ طور پر اس خاندان کی
اپریل
شہید سلیمانی ہماری مدد کو آنے والے پہلے شخص تھے:کُرد سیاستدان
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کی کردستان سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سکریٹری جنرل نے کہا
جنوری
امریکا میں فلسطین کی حمایت کرنا جرم، فلسطینیوں کی حمایت پر امریکی صحافی کو عہدے سے ہٹادیا گیا
?️ 27 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا اگرچہ ہمیشہ سے دہشت گرد ریاست اسرائیل کے
مئی
ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ہائی الرٹ جاری
?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر دہشت گردی کے
جنوری
بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست
?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی
نومبر
خواجہ آصف نے میرے دادا کا نام لے کر غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے، عمر ایوب
?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب
مئی
شہباز گل کی مریم نواز پر شدید تنقید
?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے
جولائی