ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ  ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی، اس مذموم مہم کے پیچھے سارے کردار سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اس معاملے میں عدالتیں نرم رویہ اختیار نہیں کریں گی اور اس توہین آمیز مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ فواد چودھری نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ مریم نواز کی طرف سے سولہویں التواء کی درخواست کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوسری طرف عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے مہم جاری و ساری سیسیلین مافیا نہیں تو اور یہ لوگ کیا ہیں۔

مزید برآں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے پیرمہرعلی شاہ بارانی یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل طلباء اور یونیورسٹیوں کے ہاتھ میں ہے، طلباء اور یونیورسٹیاں ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے آئی ٹی میں انقلاب برپا کیا، واٹس ایپ، یاہو، فیس بک اور ایمازون کے بانی بھی نوجوان تھے، امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے تین بلین ڈالر کی اکانومی کھڑی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ملکی ترقی میں حصہ لینے کے لئے اپنے اہداف مقرر کریں۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت صرف ایک یونیورسٹی تھی، اب 200 یونیورسٹیاں موجود ہیں، ملتان، فیصل آباد، ٹنڈو آدم، لسبیلہ سمیت راولپنڈی میں قائم زرعی یونیورسٹیاں شاندار کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور نجی کاروباری اداروں میں رابطہ ہونا چاہئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ بڑی تعداد میں طلبائ و طالبات زرعی یونیورسٹیوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء نے ملک کی معاشی ترقی میں حصہ لینا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان زرعی برآمدات کا ایک بڑا سورس بن سکتا ہے، جدید زراعت میں بہت سے مواقع ہیں، طلباء کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اس مقصد کے لئے طلباء اپنی کمپنیاں تشکیل دیں جو کسانوں کو لائیو سٹاک سمیت سمارٹ فارمنگ میں مدد فراہم کر سکیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں کووڈ کا پہلا کیس جب سامنے آیا تو اس وقت ہم کووڈ سے متعلق کوئی چیز تیار نہیں کر رہے تھے۔ ماسک، وینٹی لیٹرز اور کووڈ کی حفاظتی کٹس درآمد کی جا رہی تھیں، ہمارے ہاں سینی ٹائرز کی کمی ہوئی چونکہ ہم ایتھانول برآمد کرتے تھے اس لئے ہم نے ڈریپ کی ایتھانول پر پابندیاں ختم کروائیں اور صرف سات ماہ کے مختصر عرصے میں پاکستان نے کووڈ سے متعلق سامان مقامی سطح پر تیار کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے، دنیا کی 63 فیصد آبادی اسلام آباد سے صرف تین گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ یونیورسٹی کے نصاب کے ساتھ ساتھ دنیا میں ہونے والی جدید ریسرچ کا بھی مطالعہ کریں۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ نے تصویروں کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا

?️ 26 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے

 کیا مشیل اوباما 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کو شکست دے سکتی ہے؟

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر امریکی

جولانی حکومت کے خلاف امریکہ کی پابندیوں میں ڈھیل

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بعض انسپکٹر امریکہ اور اسرائیل کے جاسوس ہیں:ایران

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:تہران یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی

کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں نے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کر دیا ہے

?️ 14 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

بیٹی کو زہر دینے والا منظر شوٹ کروانے کے بعد ذہنی کیفیت متاثر ہوئی، نبیل ظفر

?️ 15 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے انکشاف

یمن میں ایران کی فوجی موجودگی کبھی نہیں رہی:ایران

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودیوں کے اس دعوے کے

ایک سال میں مسلح تنازعات میں کتنے امریکی مارے گئے؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے سرکاری اعداد و شمار اور اعدادوشمار بتاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے