?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے اور کیس کو اپنے انداز سے بھیجتا ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیراتی تنقید ہو۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران نے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان بننے کا فیصلہ اتنی جلدی میں ہوا میں حلف برداری کا نیا سوٹ بھی نہیں خرید سکا۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ارکان نے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے، سپریم کورٹ کا ہر جج کیس کو اپنے انداز سے بھیجتا ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہئے لیکن تعمیراتی تنقید ہو۔
انہوں نے کہا کہ میرے چیف جسٹس پاکستان بننے کا فیصلہ اتنی جلدی میں ہوا میں حلف برداری کا نیا سوٹ بھی نہیں خرید سکا، چیف جسٹس کا فیصلہ اتنی سرعت کے ساتھ ہوا کہ مین نے کچھ سوچا ہوا نہیں تھا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ریفارمز کے حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کی اتھارٹی کا بہت احترام ہے، ضلعی عدلیہ ہائیکورٹ کے ماتحت ہے، براہ راست ہائیکورٹ کی اتھارٹی یا ماتحت عدلیہ میں مداخلت نہیں ہو گی۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ ایک ٹائٹینک ہے اس کو آپ تبدیل نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ کی سمت کو تبدیل کر کے انصاف کی فراہمی بہتر کی جا سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
لندن کا کیف سے طویل مدت تک فوجی مدد کا وعدہ
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے منگل کی شام
جنوری
شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کس پالیسی کے تحت نکالا گیا،دہرا معیار نہیں چل سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم ریمارکس دئیے ہیں کہ شہباز
مارچ
حماس کے سیاسی سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کون تھے؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ فلسطین کے سابق وزیراعظم، حماس کے سیاسی سربراہ
جولائی
احمد علی اکبر طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار
?️ 25 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف ڈراما پری زاد کے نامور اداکار احمد علی
مارچ
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری مریضوں کی تعداد 93 ہزار690
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام نے مزید
اگست
اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی سے متعلق نیتن یاہو کے دفتر کا بیان
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان جاری
اکتوبر
عمران خان کی حکومت نہ ہٹاتے تو ملک برباد ہوتا نظر آ رہا تھا۔ مصدق ملک
?️ 17 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے
جون
24 گھنٹے میں 150 مرتبہ یمن جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی خبر رساں ذرائع نے منگل کی صبح اطلاع دی کہ
ستمبر