جب تک زندہ ہوں امریکا کے مسلط کردہ چوروں کا مقابلہ کروں گا، عمران خان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میں جب تک زندہ ہوں تب تک امریکا کے مسلط کردہ چوروں کا مقابلہ کروں گا، ہم ان کو شکست دیں گے اور قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

سیالکوٹ کے مرے کالج میں طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں سب سے بڑا فرق انصاف کا ہوتا ہے، انسانی معاشروں میں قانون طاقتور اور کمزور کو ایک طرح دیکھتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا آگے نکل گئی اور ہمارا ملک اسی لیے پیچھے رہ گیا کیونکہ ہمارے ملک میں انصاف نہیں ہے، طاقتور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ملک کا سب سے بڑا ڈاکو آپ کا وزیر اعظم بن گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے آپ کو کہوں گا کہ اپنی پڑھائی پر آپ کی سب سے زیادہ توجہ ہونی چاہیے، وہی قومیں اوپر جاتی ہیں جو تعلیم کو اہمیت دیتی ہیں، ان شا اللہ میں اس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دلوانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ظلم و زیادتی ہو تو زندہ معاشرہ انصاف کے لیے کھڑا ہوتا ہے، جانور کبھی ظلم و زیادتی کے خلاف کھڑے نہیں ہوتے۔

عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کا رتبہ شہیدوں میں شمار ہوتا ہے جو اپنے ملک کے لیے جدوجہد کررہا تھا، چوروں اور ڈاکوؤں کو بے نقاب کررہا تھا اور ’رجیم چینج‘ کے خلاف جہاد کررہا تھا، یہ قوم ہمیشہ اس کو یاد رکھے گی کہ اس نے حق کے لیے اپنی جان قربان کی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں آج آپ کو صرف یہ بتانے آیا ہوں کہ میں جب تک زندہ ہوں تب تک امریکا کے مسلط کردہ چوروں کا مقابلہ کروں گا، اپنی قوم کو تیار کروں گا، اللہ کے تمام پیغمبروں نے ظالموں کا مقابلہ کیا اور سب انصاف کے لیے کھڑے ہوئے۔

انہوں نے کہ آپ سب مستقبل کے لیڈر ہیں، لیڈر وہی ہوتا ہے جو انصاف کے لیے کھڑا ہوتا ہے، جو ظلم کے سامنے سر جھکاتے ہیں ان میں اور جانوروں میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ ان شا اللہ ہم ان چوروں کا مقابلہ کریں گے، ان کو شکست دیں گے اور قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے اور پاکستان کے لیے علامہ اقبال کو خواب پورا کریں گے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی اتھارٹی کا فلسطینی گروپوں سے سنجیدہ بات چیت کرنے کا مطالبہ

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے فلسطینی گروپوں سے داخلی تقسیم کو

محمد بن سلمان کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا

?️ 5 اکتوبر 2021خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں مبینہ

فرانس میں کرسمس منانے کا انوکھا انداز؛سیکڑوں گاڑیاں راکھ کا ڈھیر

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:فرانس حالیہ دنوں سیاسی اور سماجی بے چینی کے دور سے

بنوں، لکی مروت میں پولیس، سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 خوارج ہلاک

?️ 15 نومبر 2025بنوں : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں

میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو

شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا

?️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شوکت ترین کووزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا

پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر رائے شماری کے بائیکاٹ کا اعلان

?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے