بلوچستان (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اہم بیان دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کرمقابلہ کرنےکا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں جام کمال نے کہا کہ عدم اعتمادکی تحریک کا بھرپورانداز میں آخری دن تک سامنا کریں گے، 5 سے 6 ممبران معاملات کوانتہا پر لے جانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمیشہ جمہوری انداز میں معاملات کو چلایا ہے کچھ دوست پہلےدن سے وزیراعلیٰ بنناچاہتےتھے اسدبلوچ ہماری حکومت کے اتحادی ہیں اور ان کے حلقےمیں ماضی کی نسبت زیادہ کام کرایا۔
جام کمال نے کہا کہ ناراض ارکان سب سےزیادہ مجھ سے ملاقاتیں کرتے تھے حیرت اس بات پرہےجو سب سے زیادہ ملتے تھے وہ زیادہ ناراض ہیں اتحادی ارکان آج بھی میرے ساتھ ہیں ان میں کوئی ناراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں، ناراض دوستوں کو منانے کی کوشش کرتے رہیں گے تحریک عدم اعتمادجمع کرنے کے بعد صرف7 ممبران نظر آئے ناراض ارکان نے استعفے گورنر کوپیش کئے ہمارا مؤقف ہے استعفے واپس لیں لیکن انہیں وعدہ پورا کرنا اور استعفے دینا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ناراض اراکین نے ان سے استعفے کا مطالہ کیا تھا جس پر انہوں نے استعفی نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا