?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بارہ ربیع الاول کی تقریب کو تاریخ کی سب سے بڑی تقریب منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔اور پورے ملک میں بارہ ربیع الاول شایان شان سے منایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم کو 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراء فواد احمد چوہدری، نور الحق قادری، شفقت محمود، معاونینِ خصوصی شہباز گِل، عثمان ڈار، سینیٹر فیصل جاوید، رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور ڈاکٹر عطاء الرحمن وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا پورے ملک میں اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کے ذہنی توازن پر ایک بار پھر سوالیا نشان
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن، جن کا میڈیا کی جانب سے مختلف
جون
سعودی اتحاد امریکی مفادات کے لیے کام کرتا ہے: یمنی وزیر خارجہ
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی اتحاد
اکتوبر
پاکستان کی سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں، دفتر خارجہ
?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کو ملنے
دسمبر
کیا صیہونی غزہ میں ہونے والی شکست کا بدلہ مغربی کنارے کی زرعی زمینوں سے لے رہے ہیں؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: ایک ممتاز یورپی میگزین نے مغربی کنارے میں رہنے والے
نومبر
حماس کا صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے بعض
دسمبر
سعودی عرب لبنانی حکومت سے مطمئن نہیں!
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: بیروت میں سعودی عرب کے سابق سفیر علی عواد عسیری
جنوری
افغان طالبان کا امن معاہدے کے متعلق اہم بیان
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں تیزی
جولائی
یورپ کے سر پر منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرائن کے بحران کا ذکر
فروری