ثاقب نثار کا وزیراعظم کو عدلیہ کو سیاست میں نہ گھسیٹنے کا مشورہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کا الزام سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار پر عائد کردیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ثاقب نثار نے بھی ردعمل میں اپنی خاموشی توڑی اور شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ سیاست کرنے کے لیے ان کا نام استعمال نہ کریں۔

مریم نواز پاناما پیپرز کیس میں نواز شریف کو بطور وزیر اعظم نااہل قرار دینے کے لیے ثاقب نثار کو مورد الزام ٹھہراتی ہیں، گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز نے بھی ثاقب نثار کو آڑے ہاتھوں لیا اور پنجاب میں اپنی سابقہ حکومت کے 2 منصوبوں کو سبوتاژ کرنے میں مبینہ کردار پر ثاقب نثار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ ثاقب نثار نے پی کے ایل آئی (پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر) کو تباہ کر دیا کیونکہ وہ اپنے بھائی کو وہاں انچارج لگانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن چین کا پاکستان اور لاہور کے عوام کے لیے تحفہ تھا لیکن پی ٹی آئی نے اسے عدالت میں چیلنج کردیا جہاں 11 مہینے مقدمہ سنا پھر سپریم کورٹ میں اپیل میں گئے پھر ثاقب نثار نے کارروائی سنی اور 8 مہینے فیصلہ نہیں دیا کیونکہ (انہیں ڈر تھا کہ) الیکشن سے پہلے اورنج لائن مکمل ہوئی تو مسلم لیگ(ن) کے وارے نیارے ہوجائیں گے۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ثاقب نثار کے ساتھ ساتھ ایک اور سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے اور ان پر عمران خان کی حکومت کے قیام میں سہولت فراہم کرنے اور نواز شریف کو نااہل قرار دینے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔

وزیر اعظم شہباز کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ثاقب نثار نے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے کسی منصوبے کو کبھی نہیں روکا۔

ثاقب نثار نے وزیراعظم کو عدلیہ کو سیاست میں نہ گھسیٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’شہباز شریف صرف اپنے سیاسی فائدے کے لیے مجھ پر الزامات لگا رہے ہیں‘۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب اور امریکہ کی جدہ میں مشترکہ بحری مشق، دفاعی تعاون میں مزید اضافہ

?️ 8 فروری 2026سعودی عرب اور امریکہ کی جدہ میں مشترکہ بحری مشق، دفاعی تعاون

کراچی صحتمند ہوگا تو پاکستان صحتمند ہوگا، جہاں تک ممکن ہوسکا مسائل حل کریں گے، محسن نقوی

?️ 7 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ

نئے ممکنہ فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کا تحفظات کا اظہار

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ممکنہ

 اب اسرائیل کے جرائم بے نقاب ہو چکے ہیں: جنوبی افریقہ

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے صیہونی حکومت کے خلاف

صیہونی غاصبوں کی طرف سے لبنانی فوجیوں پر فائرنگ؛ کشیدگی میں اضافہ

?️ 25 فروری 2026 سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کے نامہ نگار نے رپورٹ کیا ہے

فلسیطنی مجاہدین سے شکست کھانے والوں کے اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل کے بارے میں دعوے

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے حماس کے سیاسی دفتر

قومی یوم مزاحمت پر یمنیوں  کے وسیع پیمانے پر مظاہرے

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:یمنیوں نے اس ملک کے صوبوں کے مرکزی چوکوں میں وسیع

ڈسکوز کی نیپرا سے ایف سی اے کی مد میں فی یونٹ بجلی 30 پیسے سستی کی درخواست

?️ 15 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال کے مقابلے میں فروری میں بجلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے