تیل کی قیمت کم ہو توپھر ٹیکس نہیں بڑھانا چاہیئے. مفتاح اسماعیل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت کم ہو توپھر ٹیکس نہیں بڑھانا چاہیئے، عوام سے ایک ہاتھ سے لیا اور دوسرے ہاتھ واپس کیا جارہاہے، گزشتہ ماہ 17ارب اور رواں ماہ 30ارب ٹیکس بڑھانا منی بجٹ ہے،اب مئی اور جون کے مہینے میں پھر 30، 30ارب روپے کا ٹیکس آئے گا،اس وقت پیٹرول فی لیٹر 78روپے اور ڈیزل پر 77روپے 7پیسے لیوی ٹیکس عائد ہے.

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں سال جنوری کے شروع میں پیٹرول پر لیوی 60روپے فی لیٹر تھی جب عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھتی گئی تو ہم بھی یہاں قیمتیں بڑھاتے گئے پچھلے مہینے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئیں تو حکومت نے لیوی 10،10روپے بڑھا کر 70 روپے کردی جس سے حکومت کو ماہانہ 17ارب روپے اکٹھے ہوئے، اب بجلی کی قیمت میں کمی کردی یعنی عوام سے ایک ہاتھ سے لیا اور دوسرے ہاتھ واپس کردیا.

انہوں نے کہا میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو کہا ہوا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہونے کے باوجود یہ نہیں سستا نہیں کریں گے اب حکومت نے 78روپے لیوی پیٹرول اور 77روپے ڈیزل پر لیوی کردی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اب کہہ رہے کہ بلوچستان کی سڑک بنانی ہے، 77ارب کی موٹروے رائیونڈ سے اوکاڑہ کی طرف بن رہی ہے، ایک موٹروے سیالکوٹ سے کھاریاں اور راولپنڈی ،ٹیکس سے اکھٹا ہونے والا پیسہ پورے پاکستان کا ہے مگر موٹرویزپنجاب میں بن رہی ہیں اور جب بلوچستان کی سڑک بنانی ہوتو کہتے الگ لیوی لگائیں گے؟ حکومت کے پاس بہت پیسا پڑا ہے بلوچستان کی سڑک بھی بن سکتی ہے اس وقت ہر صوبے کے پاس بجٹ سرپلس میں ہے.

انہوں نے کہا میں منی بجٹ اس لئے کہہ رہا کہ پچھلے مہینے 17ارب ، اس ماہ 30ارب ٹیکس بڑھایا ہے، اب مئی اور جون کے مہینے میں پھر 30، 30ارب روپے کا ٹیکس آئے گا، تو اس کو منی بجٹ ہی کہا جائے گا میں یقین دلاتا ہوں کہ بلوچستان کی سڑک اس سال شروع بھی نہیں ہوگی، پیٹرول فی لیٹر 78 روپے لیوی اور ڈیزل پر 77روپے 7پیسے لیوی ٹیکس عائد ہے کسٹم ڈیوٹی الگ وصول کی جاتی ہے.

مفتاح اسماعیل نے کہا میں اس حق میں ہوں کہ جب پیٹرول کی قیمت مہنگی تو مہنگی کرنی چاہیئے لیکن جب قیمت کم ہوتی ہے تو پھر ٹیکس نہیں بڑھنے چاہئیں اب حکومت کے پاس موقع تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرتی،عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سمیت دیگر چیزوں کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں بھی مہنگائی میں کمی آئی ہے، حکومت نے پیٹرول سستا کرنے کی بجائے لیوی میں اضافہ کردیا ہے.

مشہور خبریں۔

سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں آپریشن، 13 خارجی دہشت گرد ہلاک

?️ 14 فروری 2025ڈی آئی خان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں

کسی سے بھیک نہیں چاہیے، صوبے کا حق ڈنکے کی چوٹ پر لوں گا، سہیل آفریدی

?️ 30 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ

6 Perfect Places To Watch The Sunrise in Bali While You Honeymoon

?️ 20 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

پیوٹن کا امریکی 28 نکاتی منصوبے پر ردعمل

?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: ولادیمیر ہیوٹن، صدر روس نے اپنے آج کے خطاب میں زور

نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کی کابینہ کشیدگی کا شکار

?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم رشی سونک کی کابینہ کے ایک

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے

?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے

ترکی کے ہاتھوں شمالی عراق میں PKK کے 9 ارکان ہلاک

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:   ترکی کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان

اخوان المسلمین کا بن سلمان کے الزامات پر ردعمل

?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:اخوان المسلمین کے ترجمان نے سعودی ولی عہد کے ریمارکس پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے