🗓️
تونسہ: (سچ خبریں) پولیس نے تونسہ میں دہشت گردوں کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کے سرحدی علاقے جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر 20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا، دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خود کار اسلحہ کا استعمال کیا،پولیس نے بتایا کہ بھرپور اور موثر کارروائی پر ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ باقی فرار ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پولیس کے بہادر جوانوں نے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اور ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور بڑا حملہ ناکام بنا دیاگیا۔ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کاظمی کے مطابق دہشت گردوں نے جھنگی پولیس چوکی پر راکٹ فائر کئے جس کے بعد پولیس نے تھرمل کیمروں کی مدد سے جوابی کارروائی کی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خود کار اسلحہ کا استعمال کیا تاہم چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے الرٹ اہلکاروں نے زبردست مزاحمت کی اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا۔ترجمان نے بتایا کہ آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد منج نے آپریشن کی قیادت کی، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی بھی موقع پر موجود تھے۔
مفرور دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی۔آئی جی نے کہا کہ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے مزید محفوظ بنائی جا چکی ہے، چوکی پر اضافی نفری، جدید آلات اور اسلحہ پہلے سے فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوکی پر اضافی نفری، جدید آلات اور اسلحہ پہلے سے فراہم کیا گیا ہے، پنجاب پولیس کے بہادر سپاہی ملک و قوم کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
خیال رہے کہ دو روزقبل بھی پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیاتھا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سحری کے وقت 10 سے 12 خوارجی دہشت گرد چیک پوسٹ لکھانی پر تین اطراف سے حملہ آور ہوئے تھے۔ دہشت گردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری اسلحے کا استعمال کیاتھا۔خوارجی دہشت گردوں کا پنجاب اور خیبر پختونخوا بارڈر پر تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ تھا۔
پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے اور 2 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعدبھاری نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے تھے۔پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کی گئی تھی۔ پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے تھے ۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی کمانڈ کی۔ ٹی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیرِ کمانڈ کیو آر ایف ٹیمیں بروقت لکھانی چوکی پہنچیں۔ سرحدی علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن کیاگیاتھا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ خوارجی دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
مشہور خبریں۔
11 ملین برطانوی اپنے روز مرہ کے اخراجات ادا کرنے سے قاصر
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے نے اعلان کیا کہ
مئی
عمران خان سیاست دان ہیں وہ سب جانتے ہیں:آرمی چیف
🗓️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2ہ سے
دشمن حزب اللہ کو جنگ میں ڈھکیلنا چاہتا ہے:نصراللہ
🗓️ 4 اگست 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنان
اگست
چیئرمین قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے 8 جنوری کو اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے اسپیکر کو خط لکھ دیا
🗓️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق
جنوری
یمن پر امریکی تسلط کے بارے میں دستاویزی فلم
🗓️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے المسیرہ نیوز چینل نے یمن پر امریکی تسلط کے
مئی
کشمیری خواتین بھارتی تسلط کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہیں، مشعال ملک
🗓️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری رہنما
مارچ
موساد کے 15 جاسوس ترکی میں گرفتار
🗓️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں: ترک انٹیلی جنس سروس ترک سکیورٹی فورسز نے صیہونی حکومت کو
اکتوبر
پاک-روس دوستی اور افغانستان میں قیام امن کے لیئے روس کی کوششیں
🗓️ 11 اپریل 2021(سچ خبریں) طویل افغان جنگ لاکھوں انسانوں کو نگلنے اور لاکھوں لوگوں
اپریل