?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں اور پیر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد 8 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں، دوران سماعت عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی غیر حاضر رہیں۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پیر 18 نومبر تک ملتوی کردی، پیر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ 5 نومبر کو عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ بریت کے حوالے سے متعدد دستاویزات جمع کروانا چاہتے ہیں وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے سماعت کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی تھی۔
یاد رہے کہ 12 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اےکی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی تھی۔
نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔
قبل ازیں، عدالت نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
جبکہ 13جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔
نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔


مشہور خبریں۔
طالبان کا افغانستان – پاکستان کی ایک اہم سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرنے کا دعوی
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:آج صبح طالبان نے ایک اہم افغانستان اورپاکستان کے درمیان ایک
جولائی
آرمی چیف نے منشیات فروشوں کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے
جولائی
صیہونیوں کی لبنان میں جنگ بندی کے لیے ناقابل قبول شرائط کی تفصیلات
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے صیہونی حکومت کی غیر
نومبر
پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا: شہریار آفریدی
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا
مئی
ہر 2 ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی جانچیں گے، اچھے نتائج نہ دینے پر کارروائی ہوگی۔ شہباز شریف
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر
جولائی
یوکرین کو 275 ملین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے لیے مغربی حمایت کے
اکتوبر
صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں 4 انٹیلی جنس افسر گرفتار
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: عراقی سپریم کورٹ نے موساد کے لیے جاسوسی نیٹ ورک بنانے
جنوری
شیر افضل مروت کو عدالتی رلیف
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: راولپنڈی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے رکن
جولائی