?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔جہاں بشریٰ بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آبا ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے کیوں کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی درخواست ضمانت سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے 30 ستمبر کو مسترد کر دی تھی، اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی جہاں ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے جب کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی وکالت کی، دوران سماعت پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ ’عمران خان نے سعودی عرب سے ملنے والا 7 کروڑ مالیت کا قیمتی سیٹ 29 لاکھ میں حاصل کیا، عمران خان نے ریاست کو ملنے والے تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر اپنے پاس رکھ لیا، اس سیٹ میں نیک لیس، ایئر رنگز، بریسلٹس اور انگوٹھی شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے آفس سیکریٹری انعام شاہ کے ذریعے سیٹ کی قیمت لگوائی، انعام شاہ اور توشہ خانے کے اپریزئر نے اس عمل کی تصدیق کی جب کہ نیب نے فارن آفس کے ذریعے سعودیہ سے بلغاری سیٹ کی اصل قیمت حاصل کرلی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت شدہ ہے، اس لیے ضمانت کی درخواست خارج کی جائے‘۔
عدالت میں دلائل دیتے ہوئے وکیل صفائی سلمان صفدر نے کہا کہ ’توشہ خانہ 2 کیس پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا کیس ہے، پہلے اور اس ریفرنس میں ایک جیسے الزمات و ایک جیسے وعدہ معاف گواہ ہیں، دونوں مقدمات میں ملزمان بھی ایک جیسے ہیں، سپریم کورٹ کے نیب ترامیم بحالی فیصلے کے بعد اس کیس کو تو ویسے ہی ختم ہونا چاہیئے، پہلے نیب سے سپیشل جج سینٹرل کو کیس منتقل ہوا لیکن عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ضمانت نہیں ملی، عدالت سے درخواست کرتے ہیں ضمانت منظور کی جائے‘، عدالت نے دونوں فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر بعد ہی فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔


مشہور خبریں۔
ایرانی صدر قطر کے دورے پر
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی
فروری
عدلیہ کے خلاف گھٹیا مہم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مرتضٰی سولنگی
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے
جنوری
بائیڈن نے روس کو اکسایا
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت
جون
گزشتہ 3 ماہ میں اسرائیل کا کتنا نقصان ہوا ہے؛پہلی بار حزب اللہ کی زبانی
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب اسرائیل اپنی انسانی اور فوجی ہلاکتوں
جنوری
آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کا اپنی کارروائی پبلک کرنے کا اعلان
?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدلیہ اور ججز سے متعلق آڈیو لیکس کی تحقیقات
مئی
بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کے جرائم کو روکناچاہیے: بیری
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اس ملک
ستمبر
صہیونی میڈیا کی 8 نفسیاتی و اطلاعاتی جنگی چالیں؛ ایران پر حملے کے پس پردہ پروپیگنڈا مشینری
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:ایران پر صہیونی حملے کے ساتھ ہی اسرائیلی میڈیا نے
جون
پیلوسی کے تائیوان کے ممکنہ دورے کے بارے میں چین کے شدید انتباہات
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: چین کی سخت مخالفت اور امریکی حکام کو تائیوان کے
جولائی